ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

جیت کا اعتماد آئندہ سیریز میں فائدہ دیگا ٗ فخر زمان کو ڈبل سنجری یاد رہے گی:رمیز راجہ

datetime 27  جولائی  2018 |

لاہور (این این آئی) سابق کپتان اور کرکٹ کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ جیت کا اعتماد آئندہ سیریز میں فائدہ دیگا ٗ فخر زمان کو ڈبل سنجری یاد رہے گی ۔بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویومیں رمیز راجہ نے کہا کہ فخرزمان ایک بڑا فرق بن کر سامنے آئے ہیں ٗفخرزمان نے اپنی جارحانہ بیٹنگ سے بڑی ٹیموں کی معیاری بولنگ کو بھی غیرموثر بنادیا ہے ٗ درحقیقت وہ اپنی غیرمعمولی صلاحیتوں

کی وجہ سے پاکستان اور دوسری ٹیموں میں ایک واضح فرق بن کر سامنے آئے ہیں ٗڈبل سنچری چاہے آپ کلب میچ میں بنائیں آسان کام نہیں ہے۔ فخرزمان اس سیریز میں لاجواب کھیلے۔رمیز راجہ کا اپنے ٹویٹ کے بارے میں کہنا ہے کہ وہ اس کے ذریعے پاکستانی کھلاڑیوں کو کسی بڑی کارکردگی کیلئے تیار کرنا چاہتے تھے۔شروع میں مجھے ایسا لگ رہا تھا جیسے اس ٹیم کیلئے صرف جیتنا ضروری ہے اور ہونا بھی چاہیے تھا تاہم جب آپ اور آپ کے حریف میں بہت واضح فرق ہو تو پھر آپ کوئی ورلڈ ریکارڈ پرفارمنس دکھا کر ہی شہ سرخیوں میں جگہ بناسکتے ہیں اور یہی بات میں نیاپنے ٹویٹ میں اجاگر کرنے کی کوشش کی تھی کہ اگر کوئی ڈبل سنچری یا عالمی ریکارڈ پارٹنرشپ نہیں بنتی تو پھر مزا نہیں آئیگا۔رمیز راجہ نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف حاصل کردہ اعتماد ٹیم کو آنے والے میچوں میں کام آئے گا۔انہوں نے کہاکہ یہ سیریز پاکستانی ٹیم کے لیے تیاری کے نقطہ نظر سے ٹھیک تھی۔ اس سے کھلاڑیوں کو جو اعتماد ملا ہے وہ اس سے آنے والی سیریز میں فائدہ اٹھائیں گے۔ اگلی سیریز کھیلتے وقت فخرزمان کو اپنی ڈبل سنچری یاد رہے گی ٗ امام الحق کو اپنی ورلڈ ریکارڈ پارٹنرشپ اور سنچریاں یاد رہیں گی تاہم پاکستانی ٹیم کو یہ بات بھی ذہن میں رکھنی ہوگی کہ اچھی اور بڑی ٹیموں کے خلاف اسے مزید کتنی پختگی کی ضرورت ہے۔رمیز راجہ کے مطابق آصف علی کی شکل میں ہمیں ایک قابل اعتماد بیٹسمین ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ آصف علی ایک اچھی دریافت ہیں اگر ایک اچھی اوپننگ پارٹنرشپ قائم ہوجائے تو پھر آصف علی کو تیسرے نمبر پر بھی کھلایا جاسکتا ہے۔ نوجوان کرکٹرز کے آنے سے پاکستانی ٹیم کی محدود اوورز کی کرکٹ میں شکل بدل گئی ہے نوجوان کرکٹرز نے اپنی صلاحیتوں سے سفید گیند کی کرکٹ میں ہمارا ڈی این اے بدل دیا ہے۔ ہر کھلاڑی لاجواب پرفارمنس دے رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…