منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

گولہ باری کے بعد شام میں داعش اور اسد رجیم کے ٹھکانوں پر اسرائیلی بمباری

datetime 27  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ بْدھ کو شام کی طرف سے داغے گئے دو گولے اسرائیل کے اندر گر کر پھٹے جس کے جس کے بعد فوج نے شام میں داعش اور اسدی فوج کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل پر گولہ باری کے بعد جوابی کارروائی میں شام کے اندر بمباری کی۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے شام کے اندر توپ خانے سے بھی گولہ باری کی ہے تاہم اس کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے

شام میں دہشت گرد تنظیم داعش کے ایک مرکز کو بھی نشانہ بنایا۔ادھر ایک مقامی ٹی وی کے مطابق شام میں داعش کے ایک راکٹ لانچنگ پیڈ کو نشانہ بنایا گیا جب کہ اسد رجیم کے ایک کمپاؤنڈ پر بھی بمباری کی گئی ہے۔شام کے سویداء شہر میں متعدد مقامات پر داعش کے دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ شام کے دیگر علاقوں سے داعش کا صفایا کردیا گیا ہے مگر سویداء شہراوراس کے دارالحکومت پر ’داعش‘ کا قبضہ بدستور موجود ہے۔ دہشت گردوں کے بم دھماکوں اور خود کش حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 220 تک پہنچ گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…