ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

ایشیا کپ کا شیڈول جاری:پاک بھارت ٹاکرا 19ستمبر کو ہوگا

datetime 25  جولائی  2018 |

دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2018 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے ٗایونٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق رواں سال 15ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والے ایونٹ میں کل 6ٹیمیں شریک ہیں جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ٗایونٹ کے گروپ اے میں دفاعی چمپئن بھارت، پاکستان اور ایک کوالیفائر ٹیم شامل ہے جبکہ گروپ بی سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان پر مشتمل ہے۔ایونٹ کا پہلا میچ 15ستمبر کو سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 16ستمبر کو کوالیفائر

کے خلاف کھیلے گاتاہم پاک بھارت ٹاکرا 19ستمبر کو ہوگا۔ایونٹ کا تیسرا میچ 17ستمبر کو ابو ظہبی میں افغانستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ بھارت ایونٹ میں پہلا میچ 18ستمبر کو کوالیفائر کے خلاف کھیلے گاجبکہ راؤنڈ مرحلے کا آخری میچ بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان ہو گا۔ایونٹ میں پہلی مرتبہ سپر فور مرحلے کو متعارف کرایا گیا ہے جس میں دونوں گروپ کی ابتدائی دو بہترین ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی اور اس مرحلے میں ہر ٹیم کل3 میچ کھیلے گی تاہم سپر فور کی2 بہترین ٹیمیں دبئی میں 28ستمبر کو فائنل میں ٹکرائیں گی ٗواضح رہے کہ ایشیا کرکٹ کپ 2018 ،ایشیا کپ کی تاریخ کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…