جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

شیاؤمی نے اینڈرائیڈ ون پروگرام کے 2 اسمارٹ فونز متعارف

datetime 25  جولائی  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شیاﺅمی نے گوگل کے اینڈرائیڈ ون پروگرام کے لیے 2 اسمارٹ فونز می اے 2 اور می اے 2 لائٹ متعارف کرا دیئے ہیں۔ اینڈرائیڈ ون پروگرام بنیادی طور پر کم فیچرز والے فونز کے لیے پیش کیا گیا تھا مگر می اے 2 مڈ رینج فون ہے جس میں اسٹاک اینڈرائیڈ 8.1 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ گزشتہ سال کے می اے 1 کی طرح جو کہ صرف چین میں دستیاب می فائیو ایکس پر مبنی تھا۔

می اے 2 بھی ہارڈ وئیر کے لحاظ سے می 6 ایکس جیسا ہے۔ دونوں فونز میں 6 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے جو کہ 18:9 ریشو کے ساتھ ہے۔ اسنیپ ڈراگون 660 پراسیسر، 12 اور 20 میگا پکسل کے ڈوئل رئیر کیمرے، 20 میگا پکسل سیلفی کیمرہ، چارجنگ کے لیے یو ایس بی سی اور 3000 ایم اے ایچ بیٹری نمایاں فیچرز ہیں۔ می اے 2 میں 32 سے 128 جی بی اسٹوریج اور 4 سے سکس جی بی ریم دی جائے گی۔ اس کے مقابلے میں می اے 2 لائٹ چھوٹا اور سستا ورژن ہے جس میں 5.84 انچ کا ڈسپلے آئی فون ایکس جیسے نوچ کے ساتھ دیا گیا ہے۔ می اے 2 لائٹ — فوٹو بشکریہ شیاؤمی اس میں اسنیپ ڈراگون 625 پراسیسر موجود ہے جبکہ بیک پر 12 اور 5 میگا پکسل کیمرے ہیں۔ سیلفی کے لیے 5 میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے جبکہ 4000 ایم اے ایچ بیٹری اور مائیکرو یو ایس بی چارجنگ دی گئی ہے۔ اس فون میں 64 جی بی اسٹوریج اور 4 جی بی ریم دیئے گئے ہیں۔ می اے 2 کو اسپین میں سب سے پہلے متعارف کرایا گیا ہے جس کے 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی قیمت 249 یورو (37 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 279 یورو (لگ بھگ 42 ہزار روپے) اور سکس جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 349 یورو (52 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہوگی۔ می اے 2 لائٹ کا تھری جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج والا ورژن 179 یورو (26 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ فور جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 229 یورو (34 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…