جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

5میچز کی سیریز میں زیادہ بار کلین سویپ ،پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نیا ریکارڈ قائم کردیا

datetime 23  جولائی  2018 |

5میچز کی سیریز میں زیادہ بار کلین سویپ ،پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نیا ریکارڈ قائم کردیا بلاوائیو(آئی این پی)پاکستان نے گزشتہ روز زمبابوے کے خلاف کلین سویپ مکمل کرنے کے ساتھ ہی بھارت کا ایک اور ریکارڈ توڑ ڈالا ہے ۔

گرین شرٹس نے زمبابو ے کیخلا ف وائٹ واش مکمل کرکے بھارت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں زیادہ 7مرتبہ مخالف ٹیم کو کلین سویپ کرنے والی ٹیم بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے ۔ بھارت نے 6،جنوبی افریقہ نے 5، ویسٹ انڈیز ، سری لنکا اور آسٹریلیا نے 4،4 ،انگلینڈ ،نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش نے 2،2جب کہ زمبابوے نے ایک مرتبہ پانچ میچز کی سیریز میں حریف ٹیم کوکلین سویپ کررکھا ہے ۔پاکستان نے اس سے قبل 2002میں زمبابوے کو زمبابوے میں ، 2003میں نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان ، 2008میں بنگلہ دیش اور زمبابوے کے خلاف پاکستان اور2017میں سری لنکا کے خلاف متحدہ عرب امارت میں وائٹ واش کرکھا ہے،،پاکستان کسی ایک ٹیم کیخلاف تین مرتبہ ون ڈے کرکٹ میں وائٹ واش کرنے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی ہے ۔پاکستان اب ون ڈ ے کرکٹ میں تین یا اس سے زائد میچز کی سیریز میں سب سے زیادہ20مرتبہ مخالف ٹیم کو کلین سویپ کرنے والی ٹیم بھی بن گئی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…