اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

شعیب ملک نے اہلیہ ثانیہ مرزا کیساتھ وقت گزارنے کیلئے چھٹی طلب کرلی

datetime 23  جولائی  2018 |

لاہور(آئی این پی)سابق قومی کپتان شعیب ملک نے کہاہے کہ کرکٹرزکو بچے کی ولادت کی وجہ سے چھٹی ملنا چاہئے ،اکتوبر میں باپ بن جاؤں گا لہذا ان دنوں اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کو زیادہ وقت دینا چاہتا ہوں، ایتھلیٹ یا کرکٹرز کے لیے اپنے خاندان کو زیادہ وقت دینا ممکن نہیں ہوتا جو کھیل کی مصروفیات کے باعث زیادہ تر سفر میں رہتے ہیں تاہم ان کا فی الوقت ایسا کرنا دنیا میں آنے والے

بچے کے لیے انصاف نہیں ہوگا۔قومی ٹیم کے آل راونڈر کا کہنا تھا کہ ان کے ایک دوست کرکٹر کو تنخواہ کے ساتھ تین ماہ کی رخصت ملی تھی اور وہ بھی ایسا ہی کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ سب اتنا آسان بھی نہیں ہے۔شعیب ملک کے مطابق انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ بھی اسی وجہ سے چھوڑی تھی کہ وہ اپنی فیملی کو زیادہ وقت دینا چاہتے تھے اور اسی مقصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے وہ آئندہ برس عالمی کپ کے بعد ون ڈے فارمیٹ کو بھی خیرباد کہہ دیں گے جس کے بعد وہ صرف ٹی ٹونٹی کرکٹ کھیل کر اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنا چاہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ثانیہ مرزا بھی ان کی طرح ایک ایتھلیٹ ہیں لیکن امید سے ہونے کے بعد وہ خود کو عمدگی سے سنبھال رہی ہیں اور خود کو بہترین والد ثابت کرنے کیلئے وہ کتابیں پڑھ رہے ہیں جبکہ دوستوں کے مشورے بھی معاون ثابت ہوتے ہیں اور انہیں کوئی خاص پریشانی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے بچے کے ساتھ ماں اور باپ دونوں کا نام لگے گا اور یہ ان کا مشترکہ فیصلہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…