جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم

datetime 22  جولائی  2018 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رولینٹ آلٹمنز نے چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی کاردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ہیڈ کوچ رولینٹ آلٹمنز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں گول کیپر کو واپس بلانے کا فیصلہ میرا تھا، ہاکی چیمئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف شکست پر افسوس ہوا، ایونٹ میں وہ غلطیاں کی گئیں جو نہیں ہونی چاہیے تھیں۔انہوں نے کہاکہ چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن

نہیں ہوں، کھلاڑیوں کی فٹنس پر توجہ دی جارہی ہے جس میں بہتری آئی ہے اور آگے کھیل میں بھی نکھار آئے گا۔ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو سمجھایا ہے کہ پیسے پر نہیں جیت پر توجہ دیں۔ واضح رہے کہ قومی ہاکی ٹیم ان دنوں ایشین گیمزکی تیاری کے لیے اصلاح الدین اکیڈمی میں ٹریننگ کر رہی ہے جہاں کھیل کی بنیادی سہولتیں بھی حاصل نہیں۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ انہیں یہاں کوئی پریشانی نہیں ، صرف اپنی تنخواہوں کی فکر ہے وہ آجائے گی تو سارے معاملات ٹھیک ہوجائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…