جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نواز شریف کو جیل سے احتساب عدالت تک پیشی پر لانا نگران حکومت اور سیکیورٹی اداروں کیلئے چیلنج بن گیا،حیرت انگیز فیصلہ کرلیاگیا

datetime 22  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) میاں نواز شریف کو جیل سے احتساب عدالت تک پیشی پر لانا نگران حکومت اور سیکیورٹی اداروں کیلئے چیلنج بن گیا‘ نگران حکومت نے اپنی جان چھڑانے کیلئے نواز شریف کے خلاف ریفرنسز کی سماعت انتخابات کے بعد رکھوائی‘ 30 جولائی کو نگران حکومت کی مدت پوری ہورہی ہے اور آنیوالی حکومت اس کی ذمہ دار ہوگی کہ وہ سابق وزیراعظم کو کس طرح سیکیورٹی دیتی ہے۔ ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کو اڈیالہ جیل سے

احتساب عدالت تک پیشی پر لانا نگران حکوتم اور ایک اہم ادارے نے اپنے لئے درد سر قرار دیا۔ ایک اہم شخصیت نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا کہ ریفرنسز کی سماعت کی تاریخ آگے لے جانے کے پیچھے یہی منطق ہے کہ میاں نواز شریف کو اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت جب پیشی پر لایا جائے تو خدانخواستہ کوئی ناشگوار واقعہ ہوجائے تو نگران حکومت کے ساتھ ساتھ نیب ب بھی پھنس سکتی ہے۔ گرفتاری سے قبل نواز شریف اپنی ذمہ داری پر عدالت میں پیش ہوتے تھے اس لئے تمام سیکیورٹی اداروں کی سر دردی نہیں تھی۔ ان کی گرفتاری اب ریاست کیلئے درد سر بن گئی ہے اس لئے ریاست چاہتی ہے کہ نئی حکومت بننے تک کسی بھی قسم کا کوئی رسک نہ لیا جائے۔ احتساب عدالت میں اس وقت نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت ہورہی ہے گرفتاری کے بعد نگران حکومت نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا کہ نواز شریف کے خلاف ریفرنسز کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہی ہوگی جو آئین اور قانون کے خلاف تھا تاہم احتساب عدالت نے اگلی سماعت کی تاریخ جب 30 جولائی دی تو نگران حکومت نے سکھ کا سانس لیا اور نوٹیفکیشن واپس لیا۔ نگران حکومت کی مدت 30 جولائی کو ختم ہورہی ہے۔ 30 جولائی کے بعد نئی حکومت بن جائے گی اور نواز شریف کی سیکیورٹی کی ذمہ دار وہ ہوگی ۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے خلاف عدلاتوں سے جو فیصلہ آیا ہے وہ کمزور بنیادوں پر ہوا ہے ممکن ہے انتخابات کے بعد نواز شریف کی ضمانت ہوجائے گی۔ )



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…