اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

آصف علی زرداری پر تشدد اور ان کی زبان کاٹے جانے میں ملوث جنرل نجف قلی مرزا اب کہاں تعینات ہیں ،زرداری کو اشتہاری قراردینے کی خبر کی حقیقت کیا ہے؟پیپلزپارٹی نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 22  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے چالان پیش کیے جانے اور آصف علی زرداری کو اشتہاری قرار دئیے جانے کی خبر جھوٹ، بدنیتی اور انہیں سیاسی طور پر نقصان پہنچانے کی ایک سازش ہے۔

عامر فدا پراچہ نے کہا کہ سچ یہ ہے کہ ایف آئی اے کے ڈائیریکٹر جنرل بشیر میمن پاکستان پیپلزپارٹی اور اس کی قیادت کے دشمن ہیں اور ان کا بھائی جی ڈی اے کی جانب سے سندھ میں انتخابات لڑ رہا ہے۔ بشیر میمن چاہتا ہے کہ وہ ان انتخابات پر اپنے عہدے کو استعمال کرتے ہوئے اثرانداز ہو اور اپنے بھائی کو فائدہ پہنچائے۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے متعدد مرتبہ یہ مطالبہ کیا کہ بشیر میمن کو اس کے عہدے سے ہٹایا جائے تاکہ انتخابات آزادانہ، منصفانہ اور شفاف منعقد ہو سکیں۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نجف قلی مرزا وہ افسر ہیں جو آصف علی زرداری پر تشدد اور ان کی زبان کاٹے جانے میں ملوث ہیں۔ آصف علی زرداری نے نجف مرزا کے خلاف ایک مقدمہ بھی دائر کیا ہوا ہے۔ عامر فدا پراچہ نے مزید کہا کہ مذکورہ کیس کی اس رپورٹ میں جو سپریم کورٹ میں پیش کی گئی آصف علی زرداری کا نام ملزمان کی فہرست میں شامل نہیں۔ ٹی وی چینلوں پر چلائی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ آصف علی زرداری کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔ یہ خبریں بدنیتی پر مبنی ہیں اور ان کا مقصد آصف علی زرداری کو سیاسی طور پر نقصان پہنچانا ہے۔ عامر فدا پراچہ نے کہا کہ مذکورہ دو افسران آصف علی زردرای کو بدنام کرنے کی مہم پر گامزن ہیں لیکن وہ ناکام ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…