اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

دانتوں کو محفوظ طریقے سے سفید کرنا اب ممکن،نیاکیمیکل دریافت کرلیاگیا، حیرت انگیز تفصیلات جاری

datetime 21  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)اب دانتوں کو بلیچنگ سے سفید کرانا بغیر کسی نقصان کے ممکن ہوسکے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ دعویٰ چین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔نان چانگ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ایک ایسا کیمیکل دریافت کیا گیا جو دانتوں کی سفیدی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے جس سے ہائیڈروجن پری آکسائیڈ سے

دانتوں کی سطح کو ہونے والے نقصان سے بچا جاسکتا ہے۔ہائیڈروجن پری آکسائیڈ، جو کہ بالوں کو بلیچ کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے، دانتوں کی سفیدی کے لیے عام استعمال ہونے والا طریقہ کار ہے، مگر یہ دانتوں کو زیادہ احساس اور ٹوٹنے کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔اس نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ ٹائیٹینیم ڈائی آکسائیڈ کی مدد سے دانتوں کی سفیدی اور صفائی کو زیادہ موثر اور محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔ٹائیٹنیم ڈائی آکسائیڈ دنیا بھر میں پلاسٹک، کاغذ، پینٹ اور ٹوتھ پیسٹ کو سفید بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ایک تجربے کے دوران دانتوں پر ٹائیٹنیم ڈائی آکسائیڈ کو قدرتی گلیو پولی ڈوپامائن کے ساتھ ملا کر استعمال کیا گیا۔محققین کے مطابق یہ کیمیکلز دانتوں پر لگا کر ان کی سفیدی پر کام کیا گیا تو 4 گھنٹوں میں دانت ویسے ہی جگمگانے لگے جیسے ہائیڈروجن پری آکسائیڈ کے استعمال سے جگمگاتے ہیں، مگر اس نئے طریقہ کار سے دانتوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔محققین کا کہنا تھا کہ اس طریقہ کار کو عام استعمال کرنے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…