جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کالعدم تنظیموں کی الیکشن میں شرکت،ان کو روکنا ہماری ذمہ داری نہیں بلکہ کس کی ذمہ داری ہے؟سیکرٹری الیکشن کمیشن کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

datetime 21  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا ہے کہ کمیشن پر کسی ادارے کا کوئی دباؤ نہیں اور انتخابات وعدے کے مطابق صاف اور شفاف ہونگے ٗ کسی سیاسی جماعت کو مہم سے نہیں روکا گیا ہے ٗ تمام جماعتیں اپنی انتخابی مہم چلا رہی ہیں ٗ جہاں سے شکایت موصول ہوتی ہے ایکشن لیا جاتا ہے ٗ اقوام متحدہ کی فہرست میں جو تنظیمیں شامل ہیں ان کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہے ٗ پولنگ سکیم کو بہت جلد گوگل میپ پر جاری کر دیا جائیگا۔ ہفتہ کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا

کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انتخابی کمپین بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے اور جہاں سے بھی رکاوٹوں کی شکایات موصول ہوتی ہیں تو فوری طورپر ایکشن لیا جاتا ہے ۔جہاں سے شکایات موصول ہوئی تھیں تو چیف الیکشن کمشنر نے خود نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ایکشن لینے کیلئے خطوط لکھے تھے ۔کالعدم تنظیموں کے انتخابات میں حصہ لینے والے سوال پر انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی فہرست میں جو تنظیمیں شامل ہیں ان کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہے اور جن تنظیموں پر اعتراض کیا جاتا ہے کہ وہ وزارت داخلہ کی ذمہ داری ہے کہ ان کے بارے میں ہمیں آگاہ کرے ۔انہوں نے کہاکہ انتخابات کی سکیورٹی کیلئے فوج اور پولیس کے تقریباً آٹھ لاکھ اہلکار ڈیوٹی دینگے جن میں سارھے تین لاکھ فوجی اور ساڑھے چار لاکھ پولیس کے اہلکار شامل ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ 2018کے انتخابات کیلئے انتظامات 2013کے انتخابات سے بہت بہتر ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سکیورٹی کی ذمہ داریوں کیلئے تمام اہلکار الیکشن کمیشن آف پاکستان کے کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت کام کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ غیر ملکی مبصرین کو انتخابات سے متعلق مکمل بریفنگ دی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سرکاری نتائج کا اعلان پی ٹی وی سے کیا جائیگا ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ کسی سیاسی جماعت کو مہم سے نہیں روکا گیا ہے اور تمام جماعتیں اپنی انتخابی مہم چلا رہی ہیں ۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ یہ تاثر غلط ہے کہ کسی ادارے نے الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون سے انکار کیا ہے انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن میں فوج ٗ عدلیہ اور صوبائی حکومتوں سے جو بھی مدد مانگی ہے وہ فراہم کی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ تمام ادارے الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کررہے ہیں اور الیکشن کمیشن پر کوئی دباؤ نہیں ہے انہوں نے کہاکہ پولنگ سکیم کو بہت جلد گوگل میپ پر جاری کر دیا جائیگا ۔سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف کہ ان کا نتیجہ ان کے خلاف غلط زبان استعمال کر نے کے فیصلے سے مشروط ہے تو سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ اب پرویز خٹک نے عدالت میں جانے کا فیصلہ کیا ہے تو عدالت ہی اس کا فیصلہ کریگا ۔ بابر ایعقوب نے کہاکہ انہوں نے سینٹ کو بھی یقین دہانی کرائی تھی کہ انتخابات صفاف اور شفاف ہونگے ۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن ٗ پارلیمنٹ نے بنایا ہے اور پارلیمنٹ کے بنائے ہوئے اصولوں کے مطابق کام کررہا ہے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ گزشتہ چند دنوں میں تقریباً ستر ہزار لوگوں نے 8300پر ایس ایم ایس کے ذریعے اپنے ووٹ کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب اور کے پی کے میں 96فیصد پولنگ اسٹیشن بہتر ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کی تیاریاں پلان کے مطابق صحیح سمت میں جاری ہیں ٗانتخابی سامان کی ترسیل میں جہاں دشواری پیش آئی، ازالہ کردیا گیا ٗپوسٹل بیلٹ پیپر پر کڑی نظر رکھی گئی ہے کہ غلط استعمال نہ ہوٗپوسٹل بیلٹ پیپر کا آڈٹ کیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ چاروں چیف سیکرٹری نے بریف کیا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرے لگ چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ انتخابی عمل آئین پاکستان کے تحت الیکشن کمیشن کروا رہا ہے ۔ سیکرٹر ی الیکشن کمیشن نے بتایا کہ نابینا افراد کے ووٹ ڈالنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں ٗصوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کی تھیں کہ پولنگ اسٹیشنز کو بہتر بنایا جائے۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…