اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ڈیٹا کوانتخابی فہرست تسلیم نہ کیے جانے کے سبب مزیدڈھائی لاکھ ووٹرووٹ نہیں ڈال سکیں گے،حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 21  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ڈیٹا کوانتخابی فہرست تسلیم نہ کیے جانے کے سبب 15 مئی سے 20 جولائی کے درمیانی عرصہ میں 18 برس کی عمرکوپہنچنے والے ڈھائی لاکھ نوجوان ووٹ نہیں ڈال سکیں گے،سیاسی جماعتوں کے مطالبہ کے باوجود الیکشن کمیشن نے نادرا کے شناختی کارڈ ریکارڈ کوانتخابی فہرست کا حصہ بنانے اورتسلیم کرنے سے انکارکردیا تھا۔ عام انتخابات 2018 میں لاکھوں اوورسیز پاکستانیوں ،80 ہزار قیدیوں ،

نیا شناختی کارڈ بنوانے والے ٹوکن کے حامل تین لاکھ افراد کی طرح اپنی تاریخ پیدائش کے اعتبار سے 15 مئی دوہزاراٹھارہ سے 20 جولائی 2018 کے درمیانی عرصہ میں اٹھارہ برس کی عمرکوپہنچنے والے تقریبا ڈھائی لاکھ نوجوان بھی ووٹ کاسٹ کرنے سے محروم رہیں گے ۔ عام انتخابات 2018 کے لیے انتخابی فہرستوں کی تیاری کے پرانے طریقہ کارکے تحت عام انتخابات سے دوماہ قبل اٹھارہ برس کی عمرکوپہنچنے والے نوجوان ووٹرز بننے کے اہل نہیں ہیں ۔ سیاسی جماعتوں نے انتخابی اصلاحات کی تیاری کے دوران الیکشن کمیشن سے پرزورمطالبہ کیا تھا کہ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کے ڈیٹا کوووٹرزفہرست تسلیم کیا جائے اورانتخابات سے 10 روز قبل تک تمام کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کے حامل افراد کوووٹرتسلیم کرکے انہیں ووٹ کاسٹ کرنے کا حق دیا جائے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹرز فہرستوں کی تیاری کے پرانے طریقہ کارکے پیش نظر 15 مئی 2018 کے بعد اٹھارہ برس کی عمرکوپہنچنے اورشناختی کارڈ بنوانے والے ڈھائی لاکھ سے زائد نوجوان ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے اورانہیں ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کی ووٹرز فہرستوں میں نام کے اندراج اورآئندہ الیکشن کا انتظارکرنا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…