صنعاء(انٹرنیشنل ڈیسک)یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب عسکری اتحاد کے مطابق اتحادی فوج کی تازہ بمباری کے نتیجے میں مشرقی صنعاء میں نھم کے محاذ پر کم سے کم چار حوثی لیڈر مارے گئے ۔عرب ٹی وی کے مطابق یمن کی سرکاری فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ دارالحکومت
صنعاء کے مشرق میں نھم کے محاذ پر عرب اتحادی فوج کی بمباری کے نتیجے میں چار حوثی لیڈر ہلاک ہوگئے۔مقتول لیڈروں میں سے ایک کی شناخت یاسر عبداللہ کے نام سے کی گئی ہے جب دوسروں کا تعلق صعدہ گورنری سے ہے۔آئینی فوج کے مطابق مقتول یاسر عامر نھم ڈاریکٹوریٹ میں حوثیوں کا اہم ترین فیلڈ کمانڈر تھا۔