منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

افغانستان:داعش وطالبان میں لڑائی،300 ہلاک، ہزاروں بے گھر

datetime 21  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مزار شریف(انٹرنیشنل ڈیسک) ملک کے شمالی صوبے جوزجان میں شدت پسند گروپ داعش اور طالبان کے درمیان گذشتہ چند روز سے جاری لڑائی کے نتیجے میں دونوں طرف سے بھاری جانی نقصان کے ساتھ ساتھ شہریوں کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ادھر حکومتی ترجمان رضا غفوری نے کہاہے کہ دونوں گروپوں کے درمیان جاری جنگ کے نتیجے میں ہزاروں افراد صوبائی دارالحکومت شبرغان کی طرف نقل مکانی کرگئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان حکام کا کہنا تھا کہ شمالی صوبہ جوز جان میں جاری لڑائی کے نتیجے میں ہزاروں افراد نقل مکانی کرکے محفوظ مقامات کی طرف نکل گئے ہیں، جب کہ لڑائی میں تین سو افراد مارے گئے ۔خیال رہے کہ گذشتہ منگل کو صوبہ ساری بول میں داعش کے جنگجوؤں نے ایک طالبان لیڈر کے گھر پرحملہ کرکے وہاں پر نماز کی ادائی میں مصروف پندرہ افراد کو قتل کردیا تھا۔ اس واقعے کے بعد طالبان اور داعش کے جنگجوؤں میں گھمسان کی جنگ جاری ہے۔جوزجان کی صوبائی حکومت کے ترجمان محمد رضا غفوری نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں گروپ ایک ہفتے سے زاید عرصے سے درزاب اور قوش طیبہ کے علاقوں میں ایک دوسرے کے خلاف نبرد آزما ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لڑائی کے دوران کم سے کم تین سو افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ لڑائی کا سلسلہ جاری ہے۔ مرنے والوں میں عام شہری بھی شامل ہیں۔طالبان اور داعش کے شدت پسندوں کے درمیان جاری لڑائی کے نتیجے میں شہریوں کی بڑی تعداد کو نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔ لڑائی کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں سڑکوں پر پڑی ہیں اور ان کی تدفین کا کوئی بند بست نہیں ہوسکا ہے۔ادھر طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاھد نے بتایا کہ درزاب میں جاری لڑائی کے دوران داعش کوشکست کا سامنا ہے۔ وہ عن قریب علاقے سے داعش کا صفایا کردیں گے۔ حکومتی ترجمان رضا غفوری کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان جاری جنگ کے نتیجے میں ہزاروں افراد صوبائی دارالحکومت شبرغان کی طرف نقل مکانی کرگئے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…