پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

میڈیا کے ذریعے یہ بتانا چاہتا ہوں کہ۔۔ نرگس پر تشدد اور سر عام بال اور بھنویں مونڈھنےکا معاملہ ان کائونٹر سپیشلسٹ عابد باکسر نے سنسنی خیز حقیقت اُگل دی

datetime 21  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) شہباز شریف کے حکم پر مبینہ جعلی پولیس مقابلوں اور پاکستان کی نامور سٹیج اداکارہ نرگس پر تشدد اور اس کے بال مونڈھنے کے واقعہ سے مشہور ہونیوالے عابد باکسر نے نرگس اور اس کے گھر والوں سے معافی مانگ لی، کیا انہوں نے حقیقت میں نرگس کے بال مونڈھے تھے ؟ نجی ٹی وی پروگرام میں حقیقت سامنے لے آئے۔ تفصیلات کے مطابق

شہباز شریف کے حکم پر مبینہ جعلی پولیس مقابلوں اور پاکستان کی نامور سٹیج اداکارہ نرگس پر تشدد اور اس کے بال مونڈھنے کے واقعہ سے مشہور ہونیوالے عابد باکسر نے نرگس اور اس کے گھر والوں سے معافی مانگ لی ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عابد باکسر کا کہنا تھا کہ میرے اوپر الزام تھا کہ نرگس پر تشدد کیا اور اسکے بال مونڈھ دیئے۔ اس کے دو پہلو ہیں، ایک قانونی پہلواور ایک اخلاقی۔ قانونی پہلو یہ ہے کہ نرگس کی جانب سے مجھ پر پہلے زیادتی اور تشدد کا پرچہ درج کروایا گیا لیکن بعد میں خود ہی عدالت میں جا کر نرگس نے بیان دیا کہ میں نے غلط فہمی کی بناء پر عابد باکسر پر الزامات لگائے اور ان پر پرچہ درج کروایا جو کہ میں واپس لیتی ہوں ۔ جس کی بنا پر مجھے بے گناہ کرار دے دیا گیا۔ اخلاقی طور پر میں میڈیا کی وساطت سے نرگس سے، ان کے اہلخانہ سے، ان کے ساتھ مسلک لوگوں سے اور اپنے خاندان کے تمام افراد سے معافی مانگتا ہوں ، کیونکہ میری وجہ سے سب کی دل آزاری ہوئی۔ واضح رہے کہ عابد باکسر پر پولیس مقابلوں کیساتھ شوبز کی خواتین کے ساتھ روابطہ اور قبضہ مافیا کا ساتھ دینے کے الزامات لگتے رہےہیں۔واضح رہے کہ عابد باکسر کے تشدد کے بعد نرگس کی بال مونڈھے تصاویر میڈیا کی زینت بھی بنی تھیں جبکہ نرگس کے والد نے عابد باکسر پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے ان کی چھوٹی بیٹی دیدار کے بھی گھر میں ڈکیتی کروائی تھی۔ اس موقع پر نرگس نے عابد باکسر پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے ان پر بلیک میلنگ اور بھتہ لینے کا الزام بھی عائد کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…