ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

کشمیریوں کو طاقت کے وحشیانہ استعمال کے ذریعے زیر کرنے میں ناکامی کے بعد بھارت اب مقبوضہ کشمیر میں کیا کررہاہے؟،ترک نیوز چینل نے خطرناک منصوبہ سے پردہ اُٹھادیا

datetime 20  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(این این آئی) ترکی کے قومی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ہندو قوم پرستی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے امرناتھ یاترا کو استعمال کر رہا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ترکی کے دارالحکومت استنبول میں قائم انگریزی نیوز چینل ٹی آر ٹی ورلڈ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ کشمیریوں کو طاقت کے وحشیانہ استعمال کے ذریعے زیر کرنے میں ناکامی کے بعد

بھارت اب ان کو اپنی ثقافتی یلغاراور مذہبی سیاحتی سرگرمیوں کے ذریعے کمزور کرنا چاہتا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ امرناتھ یاترا جموں وکشمیر پر بھارتی نوآبادیاتی دعوے کی علامت بن چکی ہے اور ہر برس جب یاترا شروع ہوتی ہے تو اسکے ساتھ ہی مقبوضہ علاقے میں بڑی تعداد میں بھارتی فورسز کے مزید اہلکار تعینات کیے جاتے ہیں۔رپورٹ میں امرناتھ یاترا کو محض ایک ثقافتی پروجیکٹ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ اس کا واحد مقصد کشمیر میں ہندو نوآبادیت کو آگے بڑھانا ہے۔ ترکی کے نیوز چینل نے مزید کہا 1980کی دہائی میں زیادہ سے زیادہ دو ہزار بھارتی ہندو امرناتھ یاترا کیلئے جاتے تھے جبکہ آج کل یہ تعدادبڑھ کر ڈیڑھ لاکھ تک پہنچ گئی ہے اوراتنی بڑی تعداد میں یاتریوں کی آمد سے کشمیر کا قدرتی ماحول بھی متاثر ہو رہا ہے ۔  ترکی کے قومی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ہندو قوم پرستی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے امرناتھ یاترا کو استعمال کر رہا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ترکی کے دارالحکومت استنبول میں قائم انگریزی نیوز چینل ٹی آر ٹی ورلڈ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ کشمیریوں کو طاقت کے وحشیانہ استعمال کے ذریعے زیر کرنے میں ناکامی کے بعد بھارت اب ان کو اپنی ثقافتی یلغاراور مذہبی سیاحتی سرگرمیوں کے ذریعے کمزور کرنا چاہتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…