بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پشاور میٹرو میں کرپشن کے الزامات ،بی آر ٹی منصوبہ کس نے بنایا اور جوبھی کمی بیشی ہوئی اس کا ذمہ دار کون ہے؟پرویز خٹک صاف بچ نکلے،حیرت انگیز اعلان کردیا

datetime 20  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرہ (آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعلیٰ امیدوار حلقہ این اے 25 و پی کے 61-64 پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ بی آر ٹی منصوبہ ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کا منصوبہ ہے،اس میں جو بھی کمی بیشی ہوئی یہ سب ایشن ڈیولپمنٹ بینک اوراس کے کنسلٹنٹ نے کی اس میں صوبائی حکومت کاکچھ عمل دخل نہیں ہے،

اس حوالے سے جو بھی فیصلے ہوتے ہیں وہ خود کرتے ہیں صوبائی حکومت نے اس منصوبے کی صرف منظوری دی ہے،ڈیزائن کی تبدیلی انجینئر اور کنسلٹنٹ کا کام ہے ہم نے نہ خود کرپشن کی ہے نہ کسی اورکو کرنے دی ، جو لوگ واویلا کررہے ہیں ۔ وہ خود کرپٹ ہیں ان کااصل چہرہ قوم کو معلوم ہے۔ ہمارا دامن پہلے بھی صاف تھا اور اب بھی صاف اور ائندہ بھی صاف رہے گا۔ ہم قومی خزانے کی ایک ایک پائی سوچ سمجھ سے خرچ کی ہے۔ شکست اے این پی ، پی پی پی ، ایم ایم اے اور پی ایم ایل این کامقدر ہے 25 جولائی کو پی ٹی ائی نہ صرف وفاق بلکہ چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی اور عمران خان ہی وزیر اعظم ہوں گے۔ ان خیالات کااظہا ر انھوں نے کاہی نظامپور ،اکوڑہ خٹک ، کابل ریور میں بڑے جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پرویز خان خٹک نے کہا کہ ایشین ڈیویلپمنٹ بینک ان کے کنسلٹنٹ اس منصوبے کو دیکھتے رہے ہیں اور ایشن ڈیولپمنٹ بینک اس کا اپرول دیتی ہے یہ ایک نارمل منصوبہ ہے، اس میں کوئی غلطی نہیں ہوئی۔ بڑی سائیڈ پر جب بڑا کام ہوتا ہے تواس میں تبدیلی آتی رہتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں اس کی ذمہ داری کسی پر نہیں ڈال رہا بلکہ اصل صورت حال عوا م کے سامنے پیش کررہا ہوں۔ یہ چھ ماہ کا پراجیکٹ تھا اور میرے سامنے معاہد ہ ہوا۔صوبائی حکومت نے اس میں کوئی توسیع نہیں دی بلکہ کہا تھا کہ اس کوچھ ماہ میں مکمل کیاجائے،

یہ منصوبہ پنجاب اور اسلام آباد میٹرو سے سستا ہے،اس منصوبے کے لیے دو سو بیس بسیں صوبائی حکومت نے خود خریدی گئی ہیں، حالانکہ پنجاب اور اسلام آباد میں یہ بسیں کرایہ پر حاصل کی گئی ہیں۔ پشاور شہر کے ماحول کوآلودگی سے بچانے کے لیے پرانی گاڑی ایشین بینک خرید ے گایہ بھی اس معاہد ے کا حصہ ہے جس میں تمام اٹو رکشا، ویگن اور پرانی بسیں شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس منصوبے کو ایشن ڈیولپمنٹ بینک کا کنسلٹنٹ خود مانٹر کررہا تھا بلنگ بھی و ہ خود کرتے ہیں۔

پری کوالفیکیشن بھی انھوں نے کی ہے۔ ہمارا صوبہ اس میں بالکل انوال نہیں ہے۔ہمار ا جو شئیر ہے وہ ہم ان کودیتے ہیں،پرویز خان خٹک نے کہا کہ اے این پی ، پی پی پی اورمسلم لیگ ن کو معلوم نہیں کہ کیوں تکلیف ہورہی ہے، تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی سیاسی بصیرت اور مسلسل جد وجہد کی بدولت پوری قوم کرپشن کی لعنت کے خلاف اٹھ کڑی ہوچکی ہے اور عمران خان بھی کرپٹ مافیا کے خلاف ڈٹ چکے ہیں انہوں نے کہا کے عمران خان شروع سے چوروں اور ڈاکوؤں کے خلاف نکلیں ہیں تاکہ اس ملک میں ایماندار قیادت آئے اور ملک ترقی کرے۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان ہی واحد لیڈر ہیں جس نے کرپشن کے خلاف لوگوں کو کھڑا کردیا انہوں نے کہا کہ اے این پی نے اپنے دور حکومت میں اتنی کرپشن کی جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ یہ لوگ کیسے اس صوبے کو ٹھیک کریں گے انکے دورحکومت کے بعد ہمیں کرپٹ اور تباہ حال صوبہ ملاسارے ادارے تباہ حال ملے یہ ہمیں کس منہ سے چیلنج کررہے ہیں۔ ان کی اربوں روپے کی کرپشن کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔پرویز خٹک نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نظام کی تبدیلی کے ایک نکاتی ایجنڈے پر من وعن عمل کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مخالفین ائندہ الیکشن کے بارے میں خواب میں بھی نہ سوچیں کے یہ لوگ جیت جائیں گے انکو ایسی شکست ملے گی کے انکو باپ دادا یاد آجایا گا۔پرویز خٹک نے کہا کہ میں یہ دعوی نہیں کرتا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے کرپشن ختم کرد ی ہے مگر بڑی حدتک کم کردی اداروں سے سیاست ختم کرد ی اب کوئی بھی استاد پولیس پٹواری پر سیاست نہیں کرسکے گا۔ ہم نے ایسا نظام رائج کردیا اور ایسی قانون سازی کردی ہے کہ اب عوام کسی کے گھروں کے چکر نہیں کاٹیں گے۔ ان کے مسائل خود بخود حل ہوں گے انشاء اللہ ائندہ ملک کے وزیر اعظم عمران خان ہوں گے اور چاروں صوبوں سمیت وفاق میں تحریک انصاف کی حکومت ہوگی۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…