ممبئی(نیوزڈیسک )ہٹ اینڈ رن کیس میں عدالت سے سزا کے بعد بالی ووڈ سٹار سلمان خان سے ملاقات کے لیے ان کے گھر آنے والے اداکاروں کا تانتا بندھاہوا ہے جب کہ بالی ووڈ کے مسٹر پر فیکشنسٹ عامر خان بھی اظہار ہمدردی کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے سپراسٹار عامر خان اپنے ساتھی اداکار سلمان خان کو عدالت کی جانب سے سزاکا فیصلہ سنائے جانے کے بعد اظہار ہمدردی کے لیے ان کے گھر گلیکسی اپارٹمنٹ ممبئی پہنچ گئے۔ بالی ووڈ کے دونوں سپر اسٹارز کے درمیان طویل ملاقات ہوئی جب کہ ملاقات کے بعد واپسی پر بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان اپنے قریبی دوست مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان سےبہت پرجوش انداز میں بغل گیر ہوئے اور انہیں الوداع کہا۔گزشتہ روز سے بالی ووڈ اسٹارسلمان خان سے اظہار ہمدردی کے لئے آنے والے اداکاروں کا تانتا بندھا ہوا ہے جن میں بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان، اداکارہ سوناکشی سنہا، پریٹی زنٹا، رانی مکھرجی اور فلم ڈائریکٹر کرن جوہرنے ان سے ملاقات کی۔
بالی ووڈ کے مسٹر پر فیکشنیسٹ سلمان خان کے گھر پہنچ گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
تاحیات
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی















































