پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

پاکستانی اداکارہ تسمینہ شیخ بھی برطانیہ کے الیکشن کی ڈورمیں شریک

datetime 7  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک)پاکستانی ڈراموں “آنسو” اور “دیس پردیس” سے شہرت حاصل کرنے والی تسمینہ شیخ بھی آج یعنی جمعرات کو برطانیہ میں ہونے والے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ کے مطابق تسمینہ احمد شیخ کنزرویٹو اور لیبر پارٹیز کی ایک سرگرم کارکن رہ چکی ہیں تاہم اب وہ اسکاٹش نیشنل پارٹی (ایس این پی) کی اہم امیدوار کے طور پر الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ جبکہ ان کے مد مقابل لیبر پارٹی کے امیدوارگورڈن بینک اور اسکاٹش کنزرویٹو کے لیوک میٹرک الیکشن لڑ رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق تسمینہ احمد شیخ اوچل اور ساو¿تھ پرتھ شائر سے انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں، جہاں لیبر پارٹی کی اکثریت ہے۔ تسمینہ گزشتہ برس بہت کم مارجن سے یورپی پارلیمنٹ کا حصہ بننے سے رہ گئی تھیں۔ 1970ئ میں لندن میں پیدا ہونے والی تسمینہ شیخ ایڈنبرا میں پلی بڑھیں، پروڈیوسر ذوالفقار احمد شیخ کی اہلیہ تسمینہ فنکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ اسکاٹ لینڈ کی مشہور سیاسی شخصیت اور قانون دان بھی ہیں۔ تاہم اب انھوں نے اداکاری چھوڑ کر اپنی تمام تر توجہ سیاست کی جانب مبذول کرلی ہے،ان کے 4 بچے ہیں



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…