جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

یورپی گاڑیوں پر امریکی محصولات کا جواب دیں گے، یورپی یونین

datetime 20  جولائی  2018 |

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک)یورپی یونین کی تجارتی امور کی سربراہ سسیلیا مانسٹرم نے کہا ہے کہ اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر ملکی موٹرگاڑیوں اور ان کے پارٹس پر محصولات عائد کیے تو 28 ملکوں کا یورپی بلاک امریکہ کے خلاف جوابی اقدامات کرے گا۔صدر ٹرمپ نے یکم جون کو یورپی یونین سے درآمد ہونے والے اسٹیل اور المونیم پر ٹیکسوں میں اضافہ کر دیا تھا۔

جس کا جواب یورپی یونین نے امریکی مصنوعات پر ٹیکس لگا کر دیا تھا اور اب صدر ٹرمپ محصولات کا دائرہ آٹو انڈسٹری تک بڑھانے کی دھمکی دے رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق مانسٹرم نے برسلز میں جرمن مارشل فنڈ اور یورپی یونین کی میزبانی میں ہونے والی ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ اگر امریکہ نے کاروں پر ٹیکس لگایا تو یورپی یونین جوابی اقدامات کی ایک فہرست سامنے لائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اس صورت حال کو بڑھاوا دینا نہیں چاہتے لیکن ہمارے پاس سوائے رد عمل کے کوئی اور چارہ نہیں ہے۔ ہم نے وہ قدم اٹھایا ہے جسے ہم معقول، متناسب اور بین الاقوامی قانون کے مطابق سمجھتے ہیں۔نئے محصولات سے قیمتیں بڑھنے کے نتیجے میں یورپ کی موٹر سازی کی بڑی صنعت اور اس کی برآمدات، اور امریکہ میں صارفین اور گاڑیاں بنانے والوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔مانسٹرم اور یورپی یونین کمشن کے صدر جین کلاؤڈ جنکر اگلے ہفتے واشنگٹن میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…