جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

اپنے پہ بیتی تو جیل میں قیدبامشقت کاٹتے پاکستان کے سابق حکمران نواز شریف کو بھی احساس ہو گیا، فوری طور پر جیل میں ایسا کام کرنے کا فیصلہ کر لیا کہ انتظامیہ بھی حیران رہ گئی،جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

datetime 20  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف نے اڈیالہ جیل میں فلاحی کام کروانے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بامشقت کاٹتے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے اڈیالہ جیل میںاپنے خرچ پر فلاحی کام کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے،انہوں نے جیل انتظامیہ سے بات چیت بھی کی اوراپنے ذاتی اسٹاف کو جیل میں فلاحی کاموں کا ٹاسک فوری مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ نواز شریف نے جیل انتظامیہ سے جیل میں موجود جرمانہ ادا نہ کرسکنے والوں کی فہرست طلب کرلی

جس کے بعد وہ اپنے جیب سے پیسے ادا کرکے قیدیوں کو رہائی دلوائیں گے۔ سابق وزیراعظم نے جیل انتظامیہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ جیل میں پانی کے لیے بورنگ کروائیں گے اور جس قیدی بیرک کے باہرشیڈ نہیں ہے وہ بھی تیار کروائیں گے۔ڈپٹی سپریٹنڈنٹ جیل نے نواز شریف کے اسٹاف کو تفصیلات فراہم کردیں۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر جیل میں بند غریب قیدیوں کی فہرست تیار کی جارہی ہے، اگر نواز شریف قیدیوں کا جرمانہ ادا کریں گے تو بہت سے قیدیوں کو رہائی مل جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…