منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

دنیا کی 100 بہترین ایئر لائنز کی فہرست جاری، جانتے ہیں دنیا کی بہترین ایئرلائن کون سی ہے اورقومی ایئرلائن پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے ) کس نمبرپر ہے؟ افسوسناک انکشافات

datetime 19  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)۔دنیا بھر کی فضائی کمپنیوں، ایئرپورٹس اور فضائی مسافروں کی سہولیات پر کڑی نظر رکھنے والی کمپنی اسکائی ٹریکس نے ہرسال کی طرح امسال بھی بہترین ایئرلائنز کی درجہ بندی جاری کردی ہے۔بہترین ایئر لائنز کا انتخاب مسافروں کی آراء پرکیا جاتا ہے جبکہ بروقت آمد و روانگی،بہترین سروس اورعملے کے رویے کی بنیاد پر پوائنٹس دیے جاتے ہیں ٗ ٹاپ ٹین ایئر لائنز کو ایوارڈز سے نواز جاتا ہے۔اسکائی ٹریکس کی 2018 کی درجہ بندی میں

قومی ایئرلائن 100ویں پوزیشن تک حاصل نہ کرسکی، فضائی سفر کے دوران مسافروں کو جہازوں میں ملنے والی سہولیات، انٹرٹینمنٹ، خاطر تواضع اور دیگر خدمات میں پی آئی اے متاثر کن کارکردگی پیش نہ کرسکی اور دنیا کی بہترین ایئر لائن میں شمار کی جانے والی قومی ایئرلائن زوال پذیر ہے۔2018 کی بہترین ایئرلائن سنگاپورایئرلائن کو قرار دیا گیا، قطر ایئرویز دوسرے اور آل نیپون ایئرویز تیسرے نمبر پرآئی ہے جب کہ امارات ایئرلائن چوتھے نمبرپر رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…