اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایک جانب سے انتخابی جلسوں اور کارنر میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب مختلف سروے بھی سامنے آ رہے ہیں اور اس میں دعوے کیے جا رہے ہیں کہ کون سی جماعت کتنی سیٹیں جیتے گی، ایسا ہی ایک سروے روشن پاکستان نے کیا ان کے سروے کے مطابقتحریک انصاف ممکنہ طور پر 98 نشستوں جبکہ مسلم لیگ (ن) 70 نشستوں پر کامیاب ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ
سینئر صحافی افتخار احمد نے انتخابی نتائج سے قبل انتہائی بڑی پیش گوئی کر دی ہے، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب میں اپنے قدم واپس جما رہی ہے اور ممکنہ طور پر وہ پنجاب کی 141 سیٹوں میں سے 70 سے 80 کے درمیان قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیابی حاصل کر سکتی ہے، انہوں نے 10 سیٹیں 15 جولائی سے اب تک حاصل کرلی ہیں۔