اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان کو لوٹنے والوں کیخلاف مہم میں تیزی،نیب نے مزید 4ملزم گرفتار کرلئے،کروڑوں کی کرپشن کرنے کا الزام

datetime 19  جولائی  2018 |

لاہور(سی پی پی) احتساب بیورو (نیب ) لاہور نے کرپشن کیسز میں ملوث مزید چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ،اسٹیٹ لائف انشورنس کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ کروڑوں کی کرپشن کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔ نیب ترجمان کے مطابق نیب نے اسٹیٹ لائف انشورنس کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کیلئے 5000 کنال زمین کی خریدوفروخت میں مبینہ کروڑوں کی کرپشن میں ملوث محمد آصف اور محمد اشرف کو گرفتارکیا۔

مذکورہ کیس میں پٹواری عابد حسین کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے ۔دوسری کارروائی ایم این ایم موٹر سائیکلز کرپشن کیس میں ملوث ملزمان محمد ساغر نثار اور نوید اظہر کی گرفتاری کی صورت میں کی گئی ۔دونوں ملزمان مبینہ طور پر سینکڑوں متاثرین کو موٹر سائیکلز فراہمی کے نام پر کروڑوں روپے سے محروم کرنے میں ملوث ہیں۔نیب لاہور مذکورہ کیس میں مجموعی طور پر 30 ملزمان کو گرفتار کر چکا ہے جن سے تحقیقات جاری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…