بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

جیل میں قید نواز شریف آزاد نواز شریف سے زیادہ مضبوط ہو گیا تاج پوشی چاہنے والے جان لیں الیکشن میں ڈنڈا نہیں بیلٹ چلے گا، مشاہد حسین سیدبہت کچھ کہہ گئے

datetime 19  جولائی  2018 |

لاہور (آ ئی این پی) مسلم لیگ کے مرکزی رہنما مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، نواز شریف جیل کی سلاخوں کے پیچھے اور زیادہ مضبوط ہیں، الیکشن جیت کر دکھائیں گے، نجی ٹی وی کے مطا بق جمعرات کو اینٹی رگنگ سیل قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کچھ عناصر الیکشن نہیں تاج پوشی چاہتے ہیں، کوئی سرکاری اہلکار یا محکمہ دھاندلی کی کوشش کرے گا تو اسے

بے نقاب کریں گے،مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ نون لیگ کی کامیابی میں سب سے بڑی رکاوٹ دھونس اور دھاندلی ہے، پاکستان کی قسمت کا فیصلہ کسی چھوٹے سے گروپ کو نہیں کرنے دیں گے۔انھوں نے کہا کہ قائد اعظم کے پاس فوج یا آئی ایس آئی نہیں تھی، ان کے پاس صرف کردار تھا۔مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ نواز شریف جیل کی سلاخوں کے پیچھے اور زیادہ مضبوط ہیں، الیکشن جیت کر دکھائیں گے، ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کی گونج پورے ملک میں پھیل گئی ہے، فیصلہ ڈنڈے سے نہیں، بیلٹ سے ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…