جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

گوگل پر اینڈرائیڈ کی خلاف ورزیوں پر یورپی یونین کاپانچ ارب ڈالرز جرمانہ عائد

datetime 19  جولائی  2018 |

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک)یورپی یونین نے امریکی کمپنی گوگل پر اس کے اینڈرائیڈ موبائل آپریٹنگ سسٹم کی خلاف ورزیوں پر ریکارڈ چار ارب تیس کروڑ یورو ( پانچ ارب ڈالرز) جرمانہ عاید کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی کمیشن کی مسابقتی کمشنر مارگریتھ ویسٹاگر نے بدھ کو اس فیصلے کا اعلان کیا اور کہا کہ گوگل نے تین بنیادی شعبوں میں اینڈرائیڈ مارکیٹ کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔

گوگل اپنے سرچ انجن اور کروم ایپلی کیشنز کو ایک آپریٹنگ سسٹم میں مجتمع کررہی ہے اور اس نے مبینہ طور پر موبائل فون بنانے والی کمپنیوں کو ایسی ڈیوائسز کی تیاری سے روک دیا ہے جن کے ذریعے اینڈرائیڈ کے مختلف ورڑنز کو چلایا جاسکتا ہے۔ اس نے فون تیار کرنے والی بعض بڑی کمپنیوں اور موبائل نیٹ ورک آپریٹر کو اس مقصد کے لیے بھاری رقوم دی ہیں کہ وہ صرف گوگل کی سرچ ایپ کو دستی فون سیٹ میں استعمال کریں۔یورپی کمیشن نے گوگل سے مطالبہ کیا کہ وہ اس فیصلے کے 90 روز کے اندر اپنے اس تمام غیر قانونی کام کو موثر انداز میں ختم کردے۔اس کا یہ مطلب ہے کہ اب گوگل کو فون ساز کمپنیوں کو دستی سیٹوں میں گوگل پلے اسٹور کی پیش کش کے لیے کروم اور گوگل سرچ کے پری انسٹال پر مجبور کرنے یا دباؤ ڈالنے کا سلسلہ بند کرنا ہوگا۔گوگل کو فون ساز کمپنیوں کو اینڈرائیڈ کے مختلف ورڑنز کو استعمال کرنے سے روکنے کی روش بھی ختم کرنا ہوگی ۔یورپی کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ گوگل نے ایسا کوئی قابل اعتبار ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا ہے جس سے یہ پتا چلتا ہو کہ اینڈرائیڈ فنی نقائص سے متاثر ہوگا یا ایپلی کیشنز کی سپورٹ میں ناکام رہے گا۔گوگل نے یورپی کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا ا علان کیا ہے۔اس بڑے سرچ انجن کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ اینڈرائیڈ اب ہر کسی کے لیے زیادہ انتخاب پیش کرتا ہے۔ ایک متحرک ایکو سسٹم ، تیز رفتار جدت اور کم قیمتیں تیزی سے بڑھتی ہوئی مسابقت کی کلاسیکی نشانیاں ہیں‘‘۔واضح رہے کہ مارکیٹ ریسرچ فرم اسٹریٹجی اینالٹکس کے مطابق اینڈرائیڈ سے دنیا کے 80 فی صد اسمارٹ فونز چلتے ہیں۔یورپی کمیشن گذشتہ سال سے اینڈرائیڈ کے خلاف جامع تحقیقات کررہا تھا۔اس کے حریفوں نے گوگل کے خلاف سوفٹ وئیر کی مارکیٹ میں برتری کے لیے غلط طور طریقے استعمال کر نے کی شکایت کی تھی۔

گوگل کے خلاف سب سے پہلے فئیر سرچ نے 2013ء میں شکایت کی تھی ۔اس کے علاوہ نوکیا ، مائیکرو سوفٹ اور اوریکل نے بھی شکایت کی تھی۔مائیکرو سوفٹ کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر اسٹیو بالمر نے تب کہا تھا کہ گوگل نے اپنی اجارہ داری قائم کررکھی ہے اور حکام کو اس کو کنٹرول کرنا چاہیے۔یورپی یونین نے گذشتہ سال گوگل پر سرچ کے نتائج میں الٹ پھیر پر دو ارب ستر کروڑ ڈالرز جرمانہ عاید کیا تھا۔یہ اس کی آن لائن خریداری خدمات کے سرچ نتائج میں رد وبدل پر کیا گیا تھا۔گوگل نے اس کے خلاف بھی اپیل دائر کی تھی۔

مگر اس کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا اور اب اس پراس سے دْگنا پانچ ارب ڈالرز کا بھاری جرمانہ عاید کردیا گیا ہے۔ اس اقدام سے یورپی یونین اور امریکا کے درمیان جاری تجارتی جنگ میں مزید شدت آسکتی ہے۔یورپی کمیشن فیس بْک ، انٹیل ، مائکراو سوفٹ پر بھی مسابقتی ذمے داریاں پوری نہ کرنے جرمانے عاید کرچکا ہے۔کمیشن کی مسابقتی کمشنر مارگریتھ ویسٹاگر نے ان امریکی کمپنیوں پر یورپی یونین کے رکن بعض ممالک کے ٹیکس قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھی جرمانے عاید کیے ہیں ۔ان کا بالاصرار کا کہنا تھاکہ وہ صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے قوانین کا نفاذ کررہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…