تہران( انٹرنیشنل ڈیسک)ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے سابق نیول کمانڈر میجر جنرل حسین علائی نے صدر حسن روحانی اور بعض فوجی عہدے داروں کو آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی دھمکیوں پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق
حسین علائی نے ایک انٹرویو میں کہاکہ اس طرح کے بیانات کو ہرگز بھی دانش مندانہ قرار نہیں دیا جاسکتا ۔انھوں نے اعتراف کیا کہ ایران آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ہے جبکہ امریکا ضرور اس کو دوبارہ کھلوانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔