جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

ترکی میں دہشتگردی کے الزام میں گرفتار امریکی پادری بدستور قید

datetime 19  جولائی  2018 |

انقرہ(انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی کی ایک مقامی عدالت نے زیرحراست امریکی پادری کو فیصلہ سنائے جانے تک جوڈیشل ریمانڈ کے تحت بدستور پابند سلاسل رکھنے کا حکم دیا ہے۔ زیر حراست امریکی پادری آنڈرو برانسن پر ترکی کی جاسوسی اور ملک میں ناکام فوجی بغاوت کے مبینہ منصوبہ ساز فتح اللہ گولن کی جماعت کی مدد کرنے جیسے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔ برانسن کے ٹرائل کی وجہ سے ترکی

اور امریکا کے درمیان تناؤ بھی پایا جا رہا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کے رہائشی آنڈرو برانسن 20 سال سے ترکی میں مقیم ہیں۔ موجودہ حکومت نے ان پر 2016ء کی ناکام فوجی بغاوت میں باغیوں کی مدد کرنے اور کالعدم کردستان ور کرز پارٹی کی مسلح امداد کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔برانسن کے ٹرائل کا آغاز رواں سال کے اوائل میں ہوا تھا۔ جرم ثابت ہونے کی صورت میں انہیں 35 سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ دوسری جانب آنڈرو برانسن نے اپنے اوپر عاید الزامات کو بے بنیاد، من گھڑت، شرمناک اور پریشان کن قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔ازمیر کی ایک صوبائی عدالت کی طرف سے پادری کو بدستور قید میں رکھنے کے فیصلے پر انقرہ میں متعین قائم مقام امریکی سفیر نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ امریکی پادر قریبا دو سال سے ترکی میں قید ہے۔ حالیہ ایام میں ان کے بیانات کے حق میں گواہوں کے بیانات قلم بند کیے جانے پر رہائی کی امید کی جا رہی تھی مگر ترک استغاثہ نے ان کے خلاف مزید ثبوت پیش کرتے ہوئے اگلی سماعت تک پابند سلاسل رکھنے کی استدعا کی تھی۔ مقدمہ کی سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…