پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

تحریک انصاف اور ن لیگ کتنی کتنی سیٹیں حاصل کریں گی الیکشن سے قبل بڑا سروے سامنے آگیا، کھلبلی مچ گئی

datetime 19  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )الیکشن سے قبل اس حوالے سے کئی سروے سامنے آچکے ہیں جن میں سیاسی جماعتوں کی مقبولیت کے حوالے سے بھی سروے شامل ہیں جن میں مختلف عوامل کو مدنظر رکھ کر عوام سے ان کی رائے معلوم کی گئی تھی تاہم اب ’’روشن پاکستان ‘‘کا نیا سروے سامنے آیا ہے جس کے مطابق الیکشن میں کوئی جماعت سادہ اکثریت حاصل نہیں کر پائے گی

اور ایک ہنگ پارلیمنٹ وجود میں آئے گی تاہم اس کے اکثریتی ارکان کی تعداد تحریک انصاف کے ارکان پر مشتمل ہو گی۔ روشن پاکستان کا یہ سروے 16سے 18جولائی کے دوران کیا گیا ۔ سروے کے مطابق تحریک انصاف ممکنہ طور پر 98سیٹوں کے ساتھ پارلیمنٹ میں سامنے آئے گی۔ جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن 70 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے گی پیپلز پارٹی گزشتہ الیکشن کی نسبت بہتر پوزیشن میں نظر آ رہی ہے اور امکان ہے کہ 41 سیٹوں پر کامیابی حاصل کر لے گی ۔ان کے علاوہ متحدہ مجلس عمل پارٹی صرف 10 اور ایم کیوایم پاکستان 11 سیٹوں پر کامیابی حاصل کر سکے گی ۔سروے سے متعلق کہا گیا ہے کہ جس طریقہ کار سے یہ سروے کیا گیاہے یہ زیادہ تر علاقوں میں بالکل درست ہے لیکن ان علاقوں کیلئے یہ پوری طرح درست نہیں جہاں پر الیکٹیبلز ادھر ادھر گھوم رہے ہیں ۔سروے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف ووٹرز کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب ہو چکی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل برطانیہ کے اخبار دی گارڈین نے تازہ ترین سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک انصاف مسلم لیگ (ن) سے آگے ہے۔ برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے اتحاد ائر لائنز سے اخبار کو بتایا کہ جیل کون جانا چاہتا ہے مگر پاکستان میں ووٹ کے تقدس کو بحال کرنےکے لیے یہ بہت ہی چھوٹی قیمت ہے۔ رپورٹ کے مطابق میاں نواز شریف کی گرفتاری سے انتخابی مہم میں جان پڑ گئی ہے، مزید لکھا گیا کہ ملک بھر میں یورپی الیکشن مانیٹرز کو تعیناتی کی اجازت مل گئی ہے اس کے علاوہ کہا گیا کہ عمران خان کی جماعت تحریک انصاف تازہ سروے میں پاکستان مسلم لیگ سے قدرے آگے ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…