اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

’’ججوں کے فون ٹیپ ہو رہے ہیں‘‘ ۔۔۔۔ اپنی مرضی کے بنچ بنوانے کی کوشش ہو رہی ہے چیف الارمنگ صورتحال کو سمجھیں۔۔۔ آرمی چیف کو پتہ ہونا چاہئے کہ ان کے لوگ کیا رہے ہیں؟ جسٹس شوکت صدیقی کی آرمی چیف سے حیران کن اپیل

datetime 18  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مخاطب کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ اپنے لوگوں کو روکیں، عدلیہ میں ججز کو اپروچ کیا جا رہا ہے اور ججز کے ٹیلی فون بھی ٹیپ کیے جا رہے ہیں،ججوں کی زندگیاں محفوظ نہیں ہیں،

آرمی چیف اس الارمنگ صورتحال کو سمجھیں اور دیگر اداروں میں اپنے لوگوں کی مداخلت روکیں۔ عدالت نے حکم کی کاپی آرمی چیف،ڈی جی آئی ایس آئی،سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ کو پہنچانے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا نمائندہ پیش ہوا، سماعت کے دوران جسٹس صدیقی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے لوگ اپنی مرضی کے بنچ بنوانے کی کوشش کرتے ہیں، ان لوگوں کے کالے کرتوت سامنے آنے چاہئیں، آرمی چیف کو پتہ ہونا چاہئے ان کے لوگ کیا رہے ہیں۔جسٹس نے تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ شہریوں، بزنس مین اور بااثر افراد کو اسلام آباد سے اٹھانا روٹین بن چکا ہے، حساس ادارے اپنی آئینی ذمہ داری کو سمجھیں، عدلیہ، ایگزیکٹیو اور دیگر اداروں میں مداخلت روکی جائے۔ حساس ادارے ملک کے دفاع اور سکیورٹی پر توجہ دیں، ریاست کے اندر ریاست کا تصور ختم کیا جائے، اگر دیگر اداروں میں مداخلت کو نہ روکا گیا تو فوج اور ریاست کے لئے تباہ کن ہو گا۔



کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…