پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

نو ازشریف اور شہباز شریف کا مقصد بڑے پراجیکٹ سے زیادہ پیسہ کمانا ہے،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خوش کرنے کے لیے نواز شریف نے کیا کیا؟عمران خان کا دعویٰ

datetime 18  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نو ازشریف اور شہباز شریف کا مقصد بڑے پراجیکٹ سے زیادہ پیسہ کمانا ہے، نوازشریف نے ہندوستان کے دورے کے دوران حریت کانفرنس کے رہنماؤں سے ملنے سے انکار کردیا تا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خوش کیا جائے ،زرداری نے میموگیٹ اسکینڈل میں فوج کو ذلیل کرانے کی کوشش کی ، نوازشریف اور زرداری جیسے بدعنوانوں سے جان چھڑانی ہے۔

بدھ کو جہلم میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آمدنی نہ ہونے کے باعث ہمیں قرضے لینے پڑتے ہیں ، قرضے واپس کرنے کیلئے ہمیں مزید قرضے لینے پڑتے ہیں ، ہم کرپشن کا خاتمہ کر کے آمدن میں اضافہ کریں گے ، دس برسوں میں پاکستان کا قرضہ 6ہزار ارب سے بڑھ کر 27ہزار ارب تک چلا گیا ہے ۔ دس برس قبل بجلی کی قلت 2روپے13پیسے فی یونٹ تھی آج بجلی 9روپے فی یونٹ تک پہنچ چکی ہے ، اسی طرح آٹا ، دال ،چینی کی قیمتوں میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا ہے ، لیڈران کی نااہلی اور کرپشن سے قوم غریب ہوتی جارہی ہے جبکہ ان کے بچے ارب پتی ہوگئے ہیں ، اگر یہ دو جماعتیں پیسے اکٹھی کرتیں تو قوم مقروض نہیں ہوتی ۔انہوں نے کہ اکہ ہم عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کریں گے ، میں آپ کو ٹیکس اکٹھا کر کے دکھاؤں گا تاکہ قرضے نہ لینے پڑیں ، میں کرپشن ختم کر کے دکھاؤں گا ، میں نے کبھی پولیس کا غلط استعمال نہیں کیا ، زرداری نے میموگیٹ اسکینڈل میں فوج کو ذلیل کرانے کی کوشش کی ، نوازشریف اور زرداری جیسے بدعنوانوں سے جان چھڑانی ہے ، نوازشریف نے ہندوستان کے دورے کے دوران حریت کانفرنس کے رہنماؤں سے ملنے سے انکار کردیا تا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خوش کیا جائے ، نوازشریف اور شہباز شریف کا مقصد بڑے پراجیکٹ سے زیادہ پیسہ کمانا ہے ۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…