پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بنوں میں خواتین کو ووٹ کاسٹ نہ کرنے کیلئے دھمکیاں، بعض سیاسی جماعتیں خواتین پولنگ سٹیشنوں میں انتخابات سے قبل کیا منصوبے بنا رہی ہیں؟ تہلکہ خیز انکشاف

datetime 18  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں(نیوز ڈیسک)پیپلز پارٹی این اے 35 اور حلقہ پی کے 88 کی اُمیدوار یاسمین صفدر نے کہا کہ بنوں میں خواتین کو ووٹ کاسٹ نہ کرنے کیلئے دھمکیاں ملنے اور ان کو دبانے کا انکشاف ہوا ہے بعض سیاسی جماعتیں خواتین پولنگ سٹیشنوں میں انتخابات سے قبل دھاندلی کے منصوبے بنا رہی ہیں ۔وہ بنوں پریس کلب میں پریس کانفرنس سے کارکنوں کے ہمراہ خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بنوں میں ملک ازم اور ملا ازم عروج پر ہے ،

یونین کونسل کالا خیل ،اسماعیل خانی اور دیگر میں خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روکا جا رہا ہے ،بعض جگہوں پر دھمکیاں بھی مل رہی ہیں کہ وہ ووٹ کا استعمال نہ کریں جو کہ انتخابات سے پہلے دھاندلی اور خواتین ووٹ کے حق سے محروم کرنے کی سازش ہے جو ہمیں کسی صورت قبول نہیں ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے خواتین کا 10 فیصد ووٹ کاسٹ کرنا لازمی قرار دیاگیا ہے لیکن مذکورہ جماعتوں کے اُمیدوار خواتین کو حق رائے دہی سے محروم کر رہی ہیں اور پچیس جولائی کی انتخابات سے پہلے ۔اُنہوں نے دعویٰ کیاکہ ضلع بنوں میں خواتین کی زیادہ تعداد ہمیں سپورٹ کر رہی ہے جوکہ ایم ایم اے اور پی ٹی آ ئی سے ہضم نہیں ہو رہی ہے اور پابندی کی یہی اقدامات انتخابات پر اثر انداز ہو رہے ہیں،گزشتہ عام انتخابات میں بھی کالا خیل مستی ،ککی ،نورڑ اور اسماعیل سمیت کئی علاقوں میں خواتین نے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا تھا بلکہ پولنگ سٹیشن آمد پر اُن کو ووٹ کاسٹ کرنے ہی نہیں دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں خواتین کا ووٹ پہلے ہی سے من پسند اُمیدوار کے حق میں کاسٹ کیا جاتا ہے مگر متعلقہ ووٹروں کو ووٹ کاسٹ کرنے نہیں دیا جاتا ،انتخابات میں غیر قانونی اقدامات اُٹھانے پر عدالت سے رجوع کروں گی

اور ری پولنگ کیلئے بھی ہر فورم پر آواز اُ ٹھاونگی اس لئے انسانی حقوق کے نمائندے، غیر سرکاری تنظیمیں بنوں کا دورہ کرکے صورتحال سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں ۔اُنہوں نے الیکشن کمیشن اور تمام متعلقہ اداروں سے دھاندلی کی روک تھام کیلئے تسلی بخش انتظامات کرانے کا مطالبہ کیا ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 35پر پیپلز پارٹی کے ذمہ دار مخالفین کیلئے انتخابی مہم چلا رہے ہیں جس کیلئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کیساتھ رابطے میں ہو ں اور اُنہیں آ گاہ کیا ہے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…