ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

تیسرا ون ڈے: پاکستان 9 وکٹوں سے فاتح، سیریزمیں ناقابل شکست برتری حاصل

datetime 18  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلاوایو(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور زمبابوے کے مابین تیسرے ون ڈے میں نوجوان آل راؤنڈر فہیم اشرف کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت میزبان ٹیم67رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ فہیم اشرف نے22رنز کے عوض 5کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔جواب میں پاکستان نے 68رنز کا ہدف 1وکٹ کے نقصان پر 9.5اوورز میں حاصل کر کے سیریز میں3-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

پاکستان کی جانب سے فخرزمان43اور شاداب خان 19رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا ون ڈے 20جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 22جولائی کو کھیلا جائیگا۔بدھ کوکوئنز اسپورٹس کلب میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 5میچوں پر مشتمل سیریز کے تیسرے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان ہیپلٹن مساکڈزا نے ایک مرتبہ پھر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تیسرے ایک روزہ میچ کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، محمد عامر اور حسن علی کی جگہ جنید خان اور یاسر شاہ کو شامل کیا گیا۔ دوسری جانب میزبان ٹیم کی جانب سے بھی تیسرے میچ کے لیے 4تبدیلیاں کرتے ہوئے پرنس مویور اور نچرڈ نگاراوا کو ڈیبیو کروانے کا فیصلہ کیا جبکہ ٹینڈائی چسورو اور ایلٹن چگمبورہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔پاکستان کی خطرناک بالنگ لائن کے سامنے زمبابوے کی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی، جہاں فہیم اشرف نے 22رنز کے عوض 5کھلاڑیوں کو پویلین بھیج کر میزبان ٹیم کی اننگرز 67رنز پر تمام کردی۔زمبابوے کی جانب سے چیمو چبھابھا 16رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ 8کھلاڑی 10کے ہندسے تک بھی نہیں پہنچ سکے۔مہمان ٹیم کے جنید خان نے 2جبکہ عثمان شنواری، یاسر شاہ اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔68رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق بغیر کوئی رن بنائے اننگز کی پہلی ہی گیند پر آوٹ ہوگئے۔

تاہم فخر زمان نے اپنا روایتی کھیل پیش کرکے 8چوکوں کی مدد سے 43رنز کی اننگز کھیلی اور پاکستان کو 9وکٹوں سے فتح دلائی۔پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے بھی 19رنز کی اننگز کھیلی۔ادھر پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا ٹاس کے موقع پر کہنا تھا کہ وہ اس میچ کو جیت کر مہمان ٹیم پر ناقابلِ شکست برتری حاصل کرنا چاہتے ہیں۔پاکستان نے اس میچ میں محمد عامر اور حسن علی کو آرام دیا ہے جبکہ ریکارڈ ساز لیگ اسپنر یاسر شاہ اور فاسٹ بالر جنید خان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 201رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے 9وکٹوں سے شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…