بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

مائیکرو سافٹ نوٹ پیڈ میں دہائیوں بعد نئے فیچرز کا اضافہ

datetime 18  جولائی  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مائیکرو سافٹ کے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے اس میں موجود ایک ایپ نوٹ پیڈ سے بخوبی واقف ہوں گے بلکہ استعمال بھی کرتے ہوں گے، اب برسوں بعد اس میں پہلی بار اپ ڈیٹ کی جارہی ہے۔لکھنے کے لیے تیار کی جانے والی یہ ایپ ٹیکسٹ اور ایچ ٹی ایم ایل کوڈنگ کا امتزاج ہے، جس میں آنے والے مہینوں کے دوران متعدد نئے فیچرز متعارف کرائے جارہے ہیں۔ 32

سال بعد مائیکرو سافٹ پینٹ کا عہد ختم مائیکرو سافٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمپنی کی جانب سے اس ایپ میں کی جانے والی چند بڑی تبدیلیوں میں سے ایک فائنڈ/ریپلیس فیچر ہے۔ بیان میں بتایا گیا کہ ہم نوٹ پیڈ میں بڑی فائلز اوپن کرنے پر کارکردگی کو بہتر بنارہے ہیں، ایرو کیز اب درست طریقے سے ٹیکسٹ کو ان سلیکٹ کرسکیں گی اور پھر کرسر کو موو کریں گی۔ اسی طرح لائن اور کالم نمبر اب 1 سے ری سیٹ نہیں ہوسکیں گے جبکہ نوٹ پیڈ میں اب لائنز درست طریقے سے ڈسپلے ہوں گی۔ اس ایپ میں ایک اپ ڈیٹ سے اب صارفین کو ویب سائٹس پر آٹو پلے پرمیشنز کو کنٹرول کرنے کا آپشن بھی ملے گا جبکہ الفاظ کی تعریف کے لیے ڈکشنری فنکشن کا اضافہ ہوگا یا کسی لفظ کا تلفظ بھی سنا جاسکے گا۔ نوٹ پیڈ میں یہ اپ ڈیٹس ونڈوز 10 کی نئی اپ ڈیٹس کے ساتھ صارفین کو مل سکیں گی جو کہ رواں سال کے آخر میں کسی وقت صارفین کے لیے متعارف کرائی جائیں گی۔ خیال رہے کہ نوٹ پیڈ میں یہ بڑی تبدیلیاں دہائیوں یعنی لگ بھگ 33 سال بعد کی جارہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…