ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

شاہراہِ مکہ اقدام سے عازمینِ حج کو سہولت حاصل ہوگی:سعودی وزیر حج

datetime 16  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ (انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی عرب کے وزیر حج اور عمرہ محمد صالح بن طاہر نے ’’شاہراہِ مکہ اقدام‘‘ میں شریک تمام عہدے داروں اور اداروں کی کاوشوں کو سراہا ہے ۔سعودی وزارت داخلہ کی مدد سے اس مرتبہ دوسرے سال اس اقدام پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صالح بن طاہرنے ایک بیان میں کہا کہ مکہ روڈ اقدام کا مقصد ایک عازم حج کے اس کے آبائی وطن سے مکہ یا مدینہ منورہ تک سفر کو آسان بنانا ہے۔اس کاآغاز عازمِ حج کے آبائی وطن سے سعودی عرب میں داخلے سے ہوگا۔اس ضمن میں سعودی عرب

کے مختلف ادارے اپنا اپنا کردارادا کررہے ہیں۔سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد عازمین حج کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں بہم پہنچانا ہے۔انھوں نے سعودی وزیر داخلہ ، خارجہ امور اور صحت کی وزارتوں ، جنرل اتھارٹی برائے شہری ہوا بازی اور کسٹمز اتھارٹی سمیت مختلف متعلقہ اداروں کے کردار کو سراہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی مملکت حج اور عمرے کی ادائی کے عمل کو آسان بنانے کے لیے اپنی ہر ممکن سعی کررہی ہے۔ وہ اس مقصد کے حصول کے لیے ضروری اقدامات وضع کررہی ہے اور ان پر عمل درآمد کررہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…