اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

سری لنکا ،جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ 20 جولائی سے شروع ہو گا

datetime 16  جولائی  2018 |

کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 20 جولائی سے شروع ہو گا، میزبان سری لنکن ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، آئی لینڈرز نے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو278 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی۔ پروٹیز کھلاڑیوں کی پہلے ٹیسٹ میں کارکردگی انتہائی مایوس کن اور بدترین

رہی، پروٹیز ٹیم آئی لینڈرز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں بیٹنگ کے شعبے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دی، جنوبی افریقن ٹیم پہلی اننگز میں 126 اور دوسری اننگز میں 73 رنز پر ڈھیر ہوئی ۔ اب دوسرے ٹیسٹ میں بھی اس کے بلے بازوں کا امتحان ہو گا۔ پہلے ٹیسٹ میں شاندار فتح کے بعد سری لنکن کھلاڑی دوسرا ٹیسٹ جیتنے کیلئے پر عزم ہیں ،دوسری جانب پروٹیز ٹیم بھی حساب چکتا کرنے کیلئے پر جوش ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…