اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

گزشتہ روز نوازشریف کے استقبال کے لئے نکالی جانے والی ریلی میں شرکت کیوں نہیں کی؟ سعد رفیق کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

datetime 15  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جلن کے باعث اعتزاز احسن کی آنکھوں میں شاید ککرے پڑ گئے ہیں ، نوازشریف کے استقبال کیلئے نکلنے والی ریلی میں شروع سے آخر تک ساتھ رہا ،

ججوں کی بحالی تحریک میں نواز شریف کے سڑکوں پر نہ آنے تک اعتزاز احسن اپنے گھر میں چھپے بیٹھے رہے تھے ۔ پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اعتراز احسن کی طرف سے مسلم لیگ (ن)کی قیادت کی طرف سے نوازشریف اور مریم نواز کو دھوکہ دینے کے بیان پر سعد رفیق نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جلن کے باعث اعتزاز احسن کی آنکھوں میں شاید ککرے پڑ گئے ہیں،نوازشریف کے استقبال کیلئے نکلنے والی ریلی میں شروع سے آخر تک ساتھ رہا، درجنوں میڈیا انٹرویوز دیئے، ہزاروں افراد کو ہاتھ ہلایا اور ملایا ۔انہوں نے اعتزازاحسن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی جھوٹ بولو گے ٹِکا کر جواب ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ججوں کی بحالی تحریک میں اعتزاز احسن اپنے گھر میں دبکے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ججوں کی بحالی کی تحریک میں جب تک نواز شریف سڑکوں پر نہیں آئے موصوف اعتزاز احسن اپنے گھر سے باہر نہیں نکلے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جلن کے باعث اعتزاز احسن کی آنکھوں میں شاید ککرے پڑ گئے ہیں ، نوازشریف کے استقبال کیلئے نکلنے والی ریلی میں شروع سے آخر تک ساتھ رہا ،ججوں کی بحالی تحریک میں نواز شریف کے سڑکوں پر نہ آنے تک اعتزاز احسن اپنے گھر میں چھپے بیٹھے رہے تھے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…