ابوظہبی (نیوز ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز جس غیر ملکی پرواز کے ذریعے ابوظہبی سے لاہور آئے اس پروازپر متعدد مسافروں نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا اورآئیر لائن انتظامیہ سے دوسری فلائٹ کے انتظام کا مطالبہ کرتے رہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعہ کو سابق وزیر اعظم نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز غیر ملکی آئیر لائن کے ذریعے ابوظہبی سے لاہور آئے۔اتحاد آئیر لائن پر آنے والے دیگر مسافروں کو
جب معلوم ہوا کہ اس فلائٹ سے نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز پاکستان واپس جا رہے ہیں تو مسافروں نے اس پرواز کے ذریعے پاکستان آنے سے انکار کر دیا۔مسافروں کا کہنا تھا کہ اس فلائٹ کو لاہور کی بجائے کسی دوسرے شہر میں لینڈ کرنے کا امکان ہے جبکہ لاہور آئیر پورٹ پر ہنگامہ آرائی کا بھی خدشہ ہے اسلئے ہم اس آئیر لائن کے ذریعے پاکستان نہیں جائیں گے۔مسافروں نے مذکورہ آئیرلان کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ انہیں دوسری فلائیٹ کا انتظام کر کے دیا جائے۔