اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز لندن میں گرفتار ہونیوالے مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کو رہا کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لندن میں گرفتار ہونیوالے مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر اور حسین نواز کے بیٹے زکرییا حسین نواز کو رہا کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر
اور حسین نواز کے بیٹے نوجوان کو مکا مارنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔سابق وزیرِاعظم نواز شریف کے نواسے جنید صفدر اور پوتے زکریا کو ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر مظاہرین کے ساتھ جھگڑے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید صفدر اور ان کے کزن زکریا حسین نواز کو برطانوی پولیس نے نوجوان کو مکا مارنے کے الزام میں گرفتار کیا ۔یہ سب کچھ اس وقت ہوا جب مریم نواز کے بچے صفدر جنید اور ان کے کزن زکریا حسین نواز واپس گھر جا رہے تھے ، گھر کے باہر مظاہرین نے نواز شریف کے خلاف نعرہ بازی شروع کر دی جبکہ اس موقع پرجنید صفدر اور زکریا حسین نواز کو گالیاں اور ان پر تھوکا بھی گیا جس پر مظاہرین اور ان کے درمیان جھگڑا ہوا اور جنید صفدر کا مکا مظاہرین میں سے ایک لڑکے کو لگا۔ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے باہر جنید صفدر اور زکریا حسین کی مظاہرین سے ہاتھا پائی ہونے کے بعد لندن پولیس نے دونوں نوجوانوں کو گرفتار کر کے جیل منتقل کردیاتھا۔ اس موقع پر جنید صفدر کو ہتھکڑیاں لگا کر چیئرنگ کراس پولیس ستیشن منتقل کیا گیا جہاں تین گھنٹے پوچھ گچھ کے بعد جنید صفدر اور زکریا حسین نواز کو چھور دیا گیا ہے۔ جنید صفدر اور زکریا حسین نواز کی گرفتاری کے بعد اپنے رد عمل دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وہ لوگ جنید کو گالیاں دے رہے تھے، جب گالیاں دیں گے تو رد عمل تو آئے گا ہی ۔