لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)ریحام خان نے عمران خان ، مراد سعید اور علی امین گنڈا پور سے متعلق کتاب میں حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ میں نے عمران خان کو شادی کے بعد دیکھا کہ وہ کیسے خوبصورت مردی کی طرف فوراً متوجہ ہو جاتے تھے ، چیئرمین تحریک انصاف خوبصورت اور پیسے والے مردوں کی جانب جلدی امپریس ہو جاتے تھے ، وہ پرویز خٹک ، ذاکر خان اور مراد سعید کیساتھ گزرے دنوں کی خوبصورتی کا تذکرہ غیر دانشمندانہ انداز میں کرتے تھے ۔
عمران خان کی ڈیرہ اسماعیل خان سے ’ماچو ‘وزیر علی امین گنڈا پور کی پذیرائی اور ان کا کم عمر ترین ایم این اے مراد سعید کیلئے بے پناہ پیاربہت ہی حیران کن تھا‘۔ریحام خان نے کتاب میں مراد سعید اور علی امین گنڈا پور کو قابلیت پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہےانہوں نے کتاب میں لکھا ہے کہ ایک جعلی ڈگری والا مراد سعید خوبصورتی کے علاوہ مجھے اس میں کوئی خاص خصوصیات نظر نہیں آئیں جسے قومی اسمبلی کی نشست دی جائے جبکہ علی امین گنڈا پور کے واحد قابلیت اس کی عیاشانہ زندگی لمبے بال اور خوفناک مونچھیں ہیں ۔ریحام خان نے اپنی کتاب میں مزید لکھا کہ میں حیران ہوں کہ سوات کا ایک خوبصورت لڑکا جس کیلئے عمران خان نے اپنے میڈیا سیل کو کیوں اس لڑکے کے تحفظ کا سخت ترین حکم دے رکھا تھا ؟ سوات کا وہ لڑکا عمران خان کی آنکھ کا تارہ بنا ہوا تھا سب لوگوں نے اسے عمران خان کیساتھ ہی دیکھا چاہے وہ آزادی کیٹینرز کیوں نہ ہو ۔ ( نوٹ: یہ خبر ریحام خان کی کتاب کے اقتباسات سے جاری کی جا رہی ہے، کتاب کی زبان ایسی ہے کہ ہماری معاشرتی اقدار اس قسم کی زبان کی اجازت نہیں دیتیں، ادارہ ایسی زبان کو حذف کرکے خبریں دینے کی کوشش کر رہا ہے اور بطور ادارہ ہم لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ کتاب نہیں لکھی جانی چاہیے تھی اور اگر لکھنی ہی تھی تو اس قسم کے نجی واقعات اور ایسے الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہیے تھے۔ یہ تمام الزامات ریحام خان عائد کر رہی ہیں اور ان کی تصدیق یا تردید کرنا متعلقہ شخصیات پر ہے اور ہمارے ادارے کا اس سارے مواد سے کوئی تعلق نہیں۔)