لاہور(نیوز ڈیسک) نگران حکومت نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے استقبال کرنے سے (ن)لیگی کارکنوں کو روکنے کیلئے ایک اور بڑا منصوبہ بنا لیا۔تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے استقبال سے سینئر لیگی رہنماں کیخلاف دہشتگردی مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر رہنماوں کی گرفتاری کے بعد
ان کیخلاف انتشار پھیلانے، امن و امان میں خرابی پیدا کرنے کے باعث مقدمات درج کیے جائیں گے نگرانوں کے حکم پر لاہور پولیس بھی نواز شریف کے استقبال کو روکنے کیلئے حرکت میں آگئی ہے، اب تک 159 لیگی کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا، شہر کے داخلی راستوں پر رینجرز اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں تاکہ دوسریشہروں میں رہنے والے لیگی کارکن لاہور میں داخل نہ ہوسکیں۔