جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

موٹر وے بند کر دی گئی، جی ٹی روڈ بھی بند کرنے کی تیاریاں، عوام کے ہوش اُڑ گئے

datetime 12  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لیگی کارکنوں کا راستہ روکنے کے لیے موٹر وے بند کر دی گئی، میڈیا پر آج دن سے یہ خبر زیر گردش تھی کہ نواز شریف کے استقبال کے لیے آنے والے لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کا راستہ روکنے کے لیے موٹر وے بھی بند کر دی جائے گی،

اب ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے اسلام آباد موٹر وے کو کئی مقامات پر بند کر دیا گیا ہے اور جمعہ کو لاہور اسلام آباد موٹر وے مکمل طور پر بند کر دی جائے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعہ کی صبح کو جی ٹی روڈ کو بھی ٹریفک کے لیے بند کر دیا جائے گا، اس کے علاوہ میٹرو اور سپیڈو بس بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔ واضح رہے کہ میاں نواز شریف اور مریم نواز رات پونے ایک بجے ہیتھرو ائیرپورٹ سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہوں گے وہ لندن سے ابو ظہبی پہنچیں گے جہاں سات گھنٹے قیام کے بعد وہ پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے اور سوا چھ بجے وہ لاہور ائیر پورٹ پر پہنچیں گے ، میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو جہاز سے اترتے ہی گرفتارکرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے جبکہ ن لیگ نے ان کا شاندار استقبال کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔اسی وجہ سے انتظامیہ نے کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے جی ٹی روڈ اور موٹر وے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔  لیگی کارکنوں کا راستہ روکنے کے لیے موٹر وے بند کر دی گئی، میڈیا پر آج دن سے یہ خبر زیر گردش تھی کہ نواز شریف کے استقبال کے لیے آنے والے لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کا راستہ روکنے کے لیے موٹر وے بھی بند کر دی جائے گی، اب ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے اسلام آباد موٹر وے کو کئی مقامات پر بند کر دیا گیا ہے اور جمعہ کو لاہور اسلام آباد موٹر وے مکمل طور پر بند کر دی جائے گی

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…