اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

کروشیا پہلی مرتبہ ورلڈ کپ فائنل میں پہنچ گیا، انگلینڈ باہر

datetime 12  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک ) فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں کروشیا نے ایونٹ کی فیورٹ انگلینڈ کی ٹیم کو شکست دے کر پہلی مرتبہ عالمی کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ ماسکو کے لزنیکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کے آغاز میں ہی انگلینڈ نے برتری حاصل کر کے کروشیا کی ٹیم کو دباؤ میں لے لیا۔ میچ کے چوتھے منٹ میں ڈیلی ایلی کو گرانے پر انگلینڈ کو فری کک ملی۔

جس پر کیرن تریپیئر نے گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ اس گول کی بدولت تریپیئر سابق کپتان ڈیوڈ بیکہم کے بعد ورلڈ کپ میں فری کک پر گول کرنے والے پہلے انگلش کھلاڑی بن گئے جہاں بیکہم نے 1998 اور 2006 ورلڈ کپ میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ میچ کے 30ویں منٹ میں انگلینڈ کو برتری دگنی کا اس وقت نادر موقع ملا جب لنگارڈ نے کپتان ہیری کین کو شاندار پاس دیا لیکن کروشیا کے گول کیپر نے عمدہ دفاع کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو بڑے خسارے میں جانے سے بچا لیا۔ میچ کے پہلے ہاف میں کروشیا کی ٹیم نےگیند کا کنٹرول زیادہ تر اپنے پاس رکھا لیکن وہ گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ دوسرے ہاف میں میچ کے 68ویں منٹ میں کروشیا کے پیریسک نے گیند کو جال میں پہنچا کر مقابلہ برابر کردیا۔ اس کے بعد کروشیا کی ٹیم نے دوسرے ہاف کے اختتام تک انتہائی شاندار اور جارحانہ فٹبال کھیلی جس کا انگلینڈ کے پاس کوئی جواب نہ تھا۔ کروشیا کی ٹیم نے انگلینڈ کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے لیکن بدقسمتی سے ہاف کے اختتام تک وہ برتری حاصل نہ کر سکے۔ میچ مقررہ وقت تک 1-1 سے برابر رہنے کے بعد اضافی 30 منٹ میں میچ کا فیصلہ کرنے کا طے کیا گیا۔ میچ کے اضافی وقت کے پہلے ہاف میں دونوں ہی ٹیمیں گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں لیکن دوسرے ہاف میں 109ویں منٹ میں ماریو مینڈزیوکک نے شاندار گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ جب ریفری نے میچ کے اختتام کا اعلان کیا تو 2-1 کا اسکور کروشیا کی فتح اور انگلینڈ کی میچ میں حیران کن شکست کا اعلان کررہا تھا۔ کروشیا کی ٹیم نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے، 1998 میں کروشین سائیڈ نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی جہاں انہیں فرانس کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

شکست کے ساتھ انگلینڈ کا دوسری مرتبہ ورلڈ چیمپیئن بننے کا خواب چکنا چور ہو گیا جہاں انہوں نے 1966 میں پہلی اور آخری بار عالمی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ ایونٹ کا فائنل 15 جولائی فرانس اور کروشیا کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ ہفتے کو تیسری پوزیشن کے میچ میں بیلجیئم اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…