اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

خود کش حملے میں شہید ہونے والے اے این پی کے امیدوار اور رہنماء ہارون بلور کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

datetime 11  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوز ڈیسک) پشاورکے علاقے یکہ توت میں کارنر میٹنگ کے دوران خود کش حملے میں شہید ہونے والے اے این پی کے امیدوار اور رہنماء ہارون بلور کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ،گورنر کے پی اقبال ظفر جھگڑا ،آفتاب احمد شیرپاؤ،امیر حیدر ہوتی سمیت بڑی تعداد میں کارکنوں اور شہریوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔

ہارون بلور کا جسد خاکی بلور ہاؤس سے ایمبولینس میں وزیر باغ روانہ کیا گیا ،جنازہ کے راستوں پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ،کارکن ریلی اور جلوس کی شکل میں وزیر باغ پہنچے،نماز جنازہ میں گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا،قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد شیر پاؤ ،اے این پی کے صوبائی صدر امیر حیدر ہوتی،جنرل سیکرٹری ایمل ولی،پیپلز پارٹی کے پی کے صدر ہمایوں خان سمیت اے این پی کے مقامی قائدین،دیگر پارٹیوں کے رہنماء ،کارکنوں اورشہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،نماز جنازہ کے بعد ہارون بلور کو آبائی قبرستان سید حسن پیر میں والد بشیر بلور کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا ،نماز جنازہ کے دوران رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے اور ہر آنکھ اشک بار تھی ،گزشتہ روز یکہ توت کے علاقے میں کارنر میٹنگ کے دوران خودکش حملے میں ہارون بلور سمیت بیس افراد شہید جبکہ تریسٹھ زخمی ہوئے۔ پشاورکے علاقے یکہ توت میں کارنر میٹنگ کے دوران خود کش حملے میں شہید ہونے والے اے این پی کے امیدوار اور رہنماء ہارون بلور کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ،گورنر کے پی اقبال ظفر جھگڑا ،آفتاب احمد شیرپاؤ،امیر حیدر ہوتی سمیت بڑی تعداد میں کارکنوں اور شہریوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ہارون بلور کا جسد خاکی بلور ہاؤس سے ایمبولینس میں وزیر باغ روانہ کیا گیا ،جنازہ کے راستوں پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…