بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

عام انتخابات،نگران وزیر دفاع نے اہم اعلان کر دیا،عوام اور سیاسی جماعتوں سے بھی اپیل کردی گئی

datetime 11  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) نگران وزیردفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعیم خالدلودھی نے کہاہے کہ بری فوج کے سربراہ ، چیف جسٹس آف پاکستان اورچیف الیکشن کمشنر سمیت تمام قومی اداروں کے سربراہان ملک میں آزادانہ، شفاف اورمنصفانہ انتخابات کے انعقاد کے خواہش مند ہیں۔تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اداروں کے سربراہان ملک بھر میں مقررہ وقت پرانتخابات کاانعقاد چاہتے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیامبصرین آنیوالے عام انتخابات کے عمل کی نگرانی کیلئے ملک میں پہنچ چکے ہیں۔خالدلودھی کا کہنا تھا کہ حکومت ہرقسم کے حالات میں پچیس جولائی کو انتخابات کرانے کیلئے پْرعزم ہے، ملک میں انتخابات کاعمل کامیاب بنانے کیلئے عوام اورسیاسی جماعتیں بھی ذمہ دارہیں۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے موقع پر فوجی اہلکاروں کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض کردیئے ہیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…