اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزارت خارجہ کے تمام افسران نے 3دن جبکہ اسٹاف ممبران نے ایک دن کی تنخواہ دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کا اعلان کر دیا۔ بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزارت خارجہ کے ملازمین نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کیلئے فنڈ دینے کا اعلان کر دیا،وزارت داخلہ کے تمام افسران 3دن جبکہ تمام اسٹاف ممبرز ایک دن کی تنخواہ فنڈ میں دیں گے۔ قومی مقصد کیلئے
فنڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔دوسری جانب سپریم کورٹ کے عملے کے گریڈ 1سے گریڈ15تک ایک دن جبکہ گریڈ 16اور اس سے اوپر کے ملازمین نے 2دن کی تنخواہ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کر دیا۔ بدھ کو سپریم کورٹ نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کیلئے فنڈ دینے کا اعلان کیا، گریڈ ایک سے گریڈ15تک ایک دن جبکہ گریڈ 16اور اس سے اوپر کے ملازمین نے 2دن کی تنخواہ جمع کرائیں گے۔