بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

خیبرپختونخواہ ہاؤس اسلام آباد میں میگا کرپشن کا سکینڈل سامنے آگیا،سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک ، سراج الحق اور صحافیوں کے نام پر20کروڑ روپے کے جعلی بلز بنائے گئے ،سنسنی خیز انکشافات

datetime 10  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)خیبرپختونخواہ ہاؤس اسلام آباد میں سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک ، سراج الحق ، صحافیوں و دیگر سیاستدانوں کے نام پر میگا کرپشن کے جعلی بل بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے،ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق بھی کروڑوں روپے ڈکار لئے گئے ،تحقیقاتی اداروں نے میگا کرپشن سے متعلق اہم دستاویزات حاصل کرلیں۔ملنے والی دستاویزات کے مطابق کے پی کے ہاؤس کے کنٹرولر کی جانب سے سابق

وزیراعلیٰ پرویز خٹک ، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سمیت متعدد صحافیوں اور دیگر سیاستدانوں کے نام پر کھانے ، رہائش اور یوٹیلیٹی بلز پر 20کروڑ روپے کا ڈاکہ ڈالا گیا ہے ۔معلومات کے مطابق 2016-17 میں ایک کروڑ34لاکھ55ہزار کا فراڈ سامنے آیا جبکہ ایک معروف صحافی کو120لوگوں کیساتھ کے پی کے ہاؤس میں کھانے کھلانے کی مدد میں 2لاکھ کے قریب کا جعلی بل بنایا گیا ۔دوسری جانب آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا کہ 2013اور2014ء میں وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے کھانے کے بلوں میں خوردبرد کی گئی تھی اور اس اثناء میں ذمہ داران کیخلاف مناسب کارروائی نہ ہونے پر ان کے حوصلہ مزید بڑھ گئے اور جعلی بلوں کی بھرمار ہو گئی ۔جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے نام پر بھی 90لوگوں کے ڈنرز سمیت دیگر اخراجات شامل کیے گئے ہیں ۔معلومات کے مطابق کے پی کے ہاؤس میں پرائیویٹ افراد کا رہن سہن اور ان کا اندراج سابق وزراء اور اہم شخصیات کے نام سے ظاہر کرکے کرایہ کی مد میں لاکھوں روپے بٹورے گئے ۔سابق وزیراعلیٰ اور سابق وزراء کے نام پر ایک ہفتہ سے زائد تک کمرے بک کرانے کا بھی انکشاف ہوا ہے اور ان کے جعلی بلز بنا کر قومی خزانے سے پیسے لے لئے گئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ

سابق حکومت کی جانب سے کے پی کے ہاؤس کے ملازمین کی دو بنیادی تنخواہوں کے اضافے کے احکامات دیئے گئے تھے جن کی مد میں ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ دے کر دوسری بنیادی تنخواہ کنٹرولر کے پی کے نے اپنے پاس رکھ لی۔کے پی کے ہاؤس میں 300سے400افراد کے کھانے کا بندوبست ناممکن ہونے کے باعث جعلی بلوں پر اتنے افراد کو ظاہر کرکے لاکھوں روپے بٹورے گئے ۔چکن ، مٹن ، سبزی ، فروٹ وغیرہ کی رسیدیں جعلی بنوا کر

خزانہ کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگایا گیا اس حوالے سے سابق حکومت کے ذمہ دار افراد نے میگا کرپشن ہونے کے انکشاف پر تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کے پی کے ہاؤس کے ملازمین نے ایک تحقیقاتی ادارے کو کنٹرولر کیخلاف ناقابل تردید ثبوت دے کر میگا کرپشن کا پردہ چاک کیا ہے جس کے مطابق تحقیقاتی ادارے نے اہم ریکارڈ قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ ملوث افراد کیخلاف چند دن میں مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔ظفر ملک

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…