پشاور(این این آئی)نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر) دوست محمد خان نے پختونخوا ہاؤس اسلام آباد کے ا خراجات سے متعلقہ سرکاری دستاویزات کو میڈیا کے حوالے کرنے والے سرکاری اہلکار/ اہلکاروں کا تعین کرنے کیلئے مکمل انکوائری کا حکم جاری کیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ اس کے پیچھے کو ئی مذ موم مقاصد تو نہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے پورے معاملے کی چھان بین اور تمام
حقائق معلوم کرنے کی انکوائری کا حکم بھی جاری کیا ہے کہ اگر واقعی کسی قسم کی بے ضا بطگی کی گئی ہے تو اصل مرتکبان کا بھی تعین کیا جا سکے نیز اس امر کی واضح نشاندہی ہو کہ اس سارے معاملے کے پیچھے کسی قسم کی کی سازش تو نہیں جس کا مقصد نگران حکومت کی مکمل غیر جانبدار نہ حیثیت کو متنازعہ بنانا ہو۔نگران وزیراعلیٰ نے تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا حکم بھی دیا ہے۔