ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

غلطیاں ہی غلطیاں،معروف قانون دان نے ایوین فیلڈ ریفرنس فیصلے کی دھجیاں اُڑادیں،یہ کیس جیسے ہی ہائیکورٹ میں گیا صرف دو سماعتوں میں کیا ہوگا؟بڑا دعویٰ کردیا،دھماکہ خیز اعلان

datetime 10  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)غلطیاں ہی غلطیاں،معروف قانون دان نے ایوین فیلڈ ریفرنس فیصلے کی دھجیاں اُڑادیں،یہ کیس جیسے ہی ہائیکورٹ میں گیا صرف دو سماعتوں میں کیا ہوگا؟بڑا دعویٰ کردیا،دھماکہ خیز اعلان، تفصیلات کے مطابق معروف قانون دان علی احمد کرد نے دعویٰ کیا ہے کہ جج محمد بشیر کے فیصلے میں بے تحاشہ قانونی نقائص اور سقم ہیں ،

کسی پاکستانی عدالت کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ کسی غیرملکی کرنسی میں جرمانہ عائد کرے، پاوؤنڈ کیساتھ بھی واضح نہیں کیا گیا کہ یہ کس ملک کے پاؤنڈکی بات ہورہی ہے جبکہ اگر جرمانے ادا نہ کیا گیا تو اس صورت میں کتنی مزید سزا کاٹنا پڑے گی اس کا بھی کوئی ذکر نہیں، یہ فیصلہ ہرلحاظ سے نقائص سے بھرا ہواہے، علی احمد کرد نے کہا کہ میں یقین سے کہتا ہوں کہ یہ کیس جیسے ہی ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے سامنے گیا تو ایک دو سماعتوں کے دوران ہی اپیل منظور کرلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ’174صفحوں کافیصلہ لکھنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ قانونی لحاظ سے بہت بہترین فیصلہ ہے جبکہ عدلیہ جو خود مانتی ہے کہ نواز شریف کے خلاف کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ جب کرپشن ہی ثابت ہی نہیں ہوئی تو آپ کس بنیاد پر ان کو 10سال کی سزا دے رہے ہیں؟، علی احمد کرد نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ آپ جج صاحب کی قابلیت کا اندازہ لگائیں کہ جرمانہ بھی پاؤنڈز میں کیا ہے، اور یہ بھی نہیں لکھا کہ کس ملک کا پاؤنڈ؟سوڈان والا،مصری پاؤنڈ, لبنان والا یا برطانوی پاؤنڈ؟ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان کے وکلاء نوازشریف کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ایک وفد سماعت کے موقع پر نوازشریف کے ساتھ بھیجیں گے ۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…