ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

’’عمران کو وزیراعظم بنانے کا مطلب ہو گا کہ میں اپنی سیاسی قبر کھود لوں‘‘میری مرضی کے بغیر عمران وزیراعظم نہیں بن سکتا کیونکہ ۔۔۔! آ صف زرداری نے آرمی چیف قمر باجوہ کے بارے میں حیرت انگیز دعویٰ کردیا

datetime 10  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)’’عمران کو وزیراعظم بنانے کا مطلب ہو گا کہ میں اپنی سیاسی قبر کھود لوں‘‘میری مرضی کے بغیر عمران وزیراعظم نہیں بن سکتا کیونکہ ۔۔۔! آ صف زرداری نے آرمی چیف قمر باجوہ کے بارے میں حیرت انگیز دعویٰ کردیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے اہم ترین رہنما آصف علی زرداری نے معروف صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کہ اگر میں عمران کو وزیراعظم بننے دوں

اس کا مطلب ہے کہ میں اپنی سیاسی قبر خود کھود رہا ہوں۔ میری مرضی کے بغیر عمران جتنا زور لگا لے، وزیراعظم نہیں بن سکتا کیونکہ وہ کبھی بھی سادہ اکثریت نہیں لے گا اور جس نے بھی حکومت بنانی ہے اس کو پی پی کی حمایت چاہیے ہوگی،انہوں نے ازراہ مذاق کہا کہ اگر نیازی کو ہی وزیراعظم بننے دینا ہے تو پھر کیوں نہ باجوہ صاحب سے اقتدار سنبھالنے کی فرمائش کر دوں۔انہوں نے کہا پی ٹی آئی کے اقتدار میں آنے کا مطلب ہے کہ پی پی پی پاکستان کی سیاست سے اپنا بوریا بستر سمیٹ لے جو کہ میں کبھی نہیں ہونے دوں گا۔ میں بلاول کو 2023 میں وزیراعظم بناؤں گا اور وقت یہ ثابت کرے گا کہ میری یہ بات کتنی سچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں 2018 میں کسی بھی سنجرانی کے ساتھ کھڑا ہو جاؤں گا مگر وہ بھی تب جب مجھے پنجاب میں ایک بڑا حصہ دیا جائے۔ بصورت دیگر مجھے شہبازشریف کے ساتھ بھی ہاتھ ملانے میں کوئی اعتراض نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی مل کر حکومت بنا چکے ہیں دوبارہ کیوں نہیں بنا سکتے۔ یہاں تک کہ آصف زرداری اس بات پر بھی تیار ہیں کہ جیتنے کی صورت میں پرویز الہی یا شیخ رشید کو یہ عہدہ دیا جائے۔آصف زرداری نے کہا کہ یہ پیراشوٹر ابھی اتنے طاقتور نہیں ہیں کہ پی پی اور نون کے اتحاد کے سامنے ڈٹ جائیں۔

ہم پاکستان کی ایک بہت بڑی سیاسی طاقت ہیں چاہے حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں اور مجھے پتا ہے دوست مجھے اور شہباز کو ایک ساتھ اپوزیشن میں کبھی نہیں دیکھنا چاہیں گے۔ مجھے یہ بھی پتا ہے کہ اگر میں نہ مانوں تو میرے خلاف کیسز بنانے کی تیاری کر لی گئی ہے اور نواز کے بعد اگلی باری میری لگانے کا پورا انتظام بھی ہے۔ مگر یہ وقت ہی بتائے گا کہ ہم کیا کرتے ہیں۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…